پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

چار دن کی چاندنی پھر اندھیر ی رات کھیل کے میدان سے قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ بارے بری خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں قومی ٹیم کے لیگ اسپنر ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی بولر نیتھن لیون شاندار کارکردگی کی بدولت ساتویں اور جوش ہیزلی وڈ نویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔بہترین بولرز کی فہرست میں 757 پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر موجود یاسر شاہ ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے جب کہ محمد عباس رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا بدستور پہلی، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسری اور جنوبی افریقا کے فلنڈر تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔ویرات کوہلی 14 پوائنٹس اضافے کے بعد 934 پوائنٹس پر پہنچ گئے جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی مرتبہ 900 پوائنٹس سے زائد حاصل کرنے والے ولیمسن 915 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔اسٹیون اسمتھ تیسرے، چتیسور پجارا چوتھے اور انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں نمبر پر ہیں جب کہ بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے اظہر علی 708 پوائنٹس کے ساتھ 10ویں نمبر پر آگئے۔

مزید خبر یں

شارجہ(نیو ز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے۔پی سی بی کے مطابق ورلڈکپ کے تناظر میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کی پالیسی کے تحت آل راونڈ فہیم اشرف کو آسٹریلیا ... تفصیل

ونڈ ہوئیک(نیوز ڈیسک)نائیجیریا نے پہلی بارآئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2020 میں جگہ بناکر نئی تاریخ رقم کردی۔نمیبیا میں کھیلے گئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اس نے سیری الیون کو 2 وکٹ سے شکست دی، 139 رنز ہدف کے تعاقب میں ایک موقع ... تفصیل

ایمسٹر ڈیم (نیوز ڈیسک)یورپین چمپئن کوالیفائرز میں جرمنی نے ہالینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپین چمین کوالیفائرز میں جرمنی نے ہالینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا، شولز نے آخری لمحات میں ... تفصیل