لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

قومی کرکٹر احمد شہزاد کی گاڑی کو حادثہ، مداحوں کیلئےبری خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کی گاڑی کو گذشتہ رات حادثہ پیش آیا ،تاہم وہ اس میں بال بال بچ گئے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احمد شہزاد نے گذشتہ رات پیغام جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ ان کی گاڑی کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ جم سے واپس آرہے تھے۔قومی کرکٹر نے مزید لکھا کہ وہ اس وقت پولیس سٹیشن میں ہیں اور ’ہٹ اینڈ رن‘ کی شکایت درج کروا رہے ہیں۔جیسے ہی احمد شہزاد نے پیغام جاری کیا ان کے مداحوں کی جانب سے صحت اور خیریت کی دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔خیال رہے کہ احمد شہزاد اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہے اور ٹیسٹ اوپنر کو ڈوپنگ ٹیسٹ میں غلط بیانی کرنے کی وجہ سے اینٹی ڈوپنگ قوانین کے تحت 10 جولائی کو چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے معطل کردیا گیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام احمد شہزاد کو 6 ماہ کی پابندی کی سزا دے کر کیریئر جاری رکھنے کا موقع فراہم کرنے کے خواہشمند تھے لیکن فارم میں غلط بیانی سے ان کیلئے مسائل بڑھ گئے۔

مزید خبر یں

دبئی(نیوز ڈیسک)ٹوئنٹی 20 میں کرکٹ پاکستانی حکمرانی بدستور قائم ،بیٹنگ میں بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار ۔تفصیلات کے مطابق ٹاپ پر پاکستان کو قریب ترین حریف بھارت پر 13 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ بیٹنگ میں بابر اعظم بدستور نمبرون پوزیشن پر فائز جبکہ فخر ... تفصیل

ابو ظہبی(نیوز ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ(کل) بدھ 27مارچ کو ابو ظہبی میں کھیلا جائیگا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا ، آسٹریلوی ٹیم کو پانچ میچوں کی ... تفصیل

ابو ظہبی (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی دو میچوں میں مسلسل ناکامیوں کے باعث ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، تیسرا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کرینگے ۔ میڈیا سے بات چیت ... تفصیل