آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

نئی ٹیسٹ رینکنگ میں کس کس کا پلڑا بھاری؟پاکستانی شائقین کیلئے تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے اظہر علی نویں نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ بولرز کی فہرست میں محمد عباس چوتھی پوزیشن پر برقرار ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی اور دوسری پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔ٹیسٹ رینکنگ میں بلے بازوں کی ابتدائی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑا بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی934 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے ۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 915 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، پاکستان کے اظہر علی اس فہرست میں 708 پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔بولنگ میں جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا 882 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 874 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس 821 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے 757 پوائنٹس ہیں اور وہ نویں سے دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)سیزن فور کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر پی ایس ایل کا ٹائٹل پہلی مرتبہ اپنے نام کرلیا،محمدحسنین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،سرفراز الیون کی اننگز کی خاص ... تفصیل

کر اچی (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا فائنل کل اتوار 17مارچ کو کر اچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائیگا ۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 4) کی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)اسپین کی قومی فٹبال ٹیم اور مشہور کلب بارسلونا کے لیجنڈری فٹبالر کارلوس پیول کراچی پہنچ گئے۔ہسپانوی کھلاڑی اور بارسلونا کے سابق کپتان کارلس پیول کراچی پہنچ گئے، اسٹار فٹبالر کراچی میں ورلڈ ساکراسٹارز کے میچز کی پروموشن کریں گے۔کارلوس پیول ورلڈ سوکر ز ... تفصیل