سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

شعیب اختر کوہلی کی حمایت میں بول پڑے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پرتھ ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلوی قائد ٹم پین میں تلخ کلامی کے بعد سے دوسرے کھلاڑیوں کی جانب سے کوہلی پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ایسے میں پاکستانی لیجنڈ فاسٹ بولر شعیب اختر بھارتی کپتان کی حمایت میں سامنے آگئے۔سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر سے پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ ویرات کوہلی جدید عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ، کوہلی کے رویے پرتبصرہ کرنے والوں کو تھوڑی گنجائش نکالنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ’کھیل کے میدان میں جارحانہ رویہ کرکٹ کا حصہ ہوتا ہے، خاص طور سے جب میچ آسٹریلیا یا نیو زی لینڈ کے ساتھ ہو ۔‘واضح رہے حال ہی میں بھارت کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے ویرات کوہلی کو ’بدترین رویے والا کھلاڑی‘ قرار دیا تھا۔نصیرالدین شاہ نے کوہلی کو ’بدترین رویے والا کھلاڑی‘ قرار دیدیابعد ازاں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن نے بھی کوہلی کو بے ادب اور بے وقوف قرار دے دیا۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)سیزن فور کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر پی ایس ایل کا ٹائٹل پہلی مرتبہ اپنے نام کرلیا،محمدحسنین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،سرفراز الیون کی اننگز کی خاص ... تفصیل

کر اچی (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا فائنل کل اتوار 17مارچ کو کر اچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائیگا ۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 4) کی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)اسپین کی قومی فٹبال ٹیم اور مشہور کلب بارسلونا کے لیجنڈری فٹبالر کارلوس پیول کراچی پہنچ گئے۔ہسپانوی کھلاڑی اور بارسلونا کے سابق کپتان کارلس پیول کراچی پہنچ گئے، اسٹار فٹبالر کراچی میں ورلڈ ساکراسٹارز کے میچز کی پروموشن کریں گے۔کارلوس پیول ورلڈ سوکر ز ... تفصیل