اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق              وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں       
تازہ تر ین

وہی ہوا جس کاخدشہ تھا ۔۔۔ قومی ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کا قومی کھیل ہاکی زوال کی جانب تیزی کے ساتھ گامزن ہے اور ورلڈ کپ میں افسوسناک کارکردگی کے بعد کوچنگ سٹاف نے بھی استعفیٰ دیدیا تھا جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے استعفوں کے بعد قومی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ نے بھی انٹرنیشنل ہاکی سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھوبنیشور میں ہونیوالے حال ہی میں ہاکی ورلڈ کپ میں خود پر ہونے والی تنقید کے بعد عمران بٹ نے دلبرداشتہ ہوکر کھیل سے کنارہ کشی کرنے کا یہ فیصلہ کیا ہے۔عمران بٹ نے 155 کے قریب میچوں میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔خیال رہے کہ 2 دن پہلے عمران بٹ کے بھائی اور قومی ٹیم کے ساتھ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے ریحان بٹ نے بھی ساتھی کوچ دانش کلیم کے ساتھ مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ توقیر ڈار اور مینجر حسن سردار نے استعفیٰ دیدیا تھا ۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایم ڈی پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرنے سے اجتناب نہیں کرینگے ،کھیلوں میں سیاست نہیں آنی چاہیے ،بھارت کیساتھ کرکٹ معاملات پر اپنی عزت ہر صورت مقدم رکھیں گے ،آئی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فور کامیاب ایونٹ ثابت ہوا ہے، شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم آکر ایونٹ کو چار چاند لگائے،بہترین ایونٹ کی بہترین ٹیم نے ٹائٹل جیتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ... تفصیل

شارجہ(نیوز ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل22 مارچ کو کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 24 مارچ، تیسرا میچ 27 مارچ، چوتھا میچ 29 مارچ ، پانچواں ... تفصیل