وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

دورہ پاکستان ۔۔۔۔ 20 سال بعد آسٹریلیا نے شائقین کرکٹ کو ناقابل یقین خوشخبری سنادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی جانب سے اگلے سال مارچ میں دو ون ڈے میچز کراچی میں کھیلنے کی پیشکش پر غور کررہا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے ایم ڈی وسیم خان کئی مرتبہ یہ کہ چکے ہیں کہ وہ جلد از جلد ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ واپس لانے کے خواہاں ہیں ۔ آسٹریلیا نے آخری مرتبہ مارک ٹیلر کی قیادت میں1998ءمیں تین ٹیسٹ اور تین و ن ڈے میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور مارچ 2009ءکے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث کوئی بھی بڑی انٹر نیشنل ٹیم میچز کھیلنے پاکستان نہیں آئی ہے ، آسٹریلیا نے مارچ2019ءمیں پاکستان کے خلاف متحد ہ عرب امارات میں پانچ ون ڈ ے میچز کی سیریز کھیلنی ہے جس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کیا ، کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پہلے تو سختی سے ایسے کسی بھی رابطے سے انکار کیا گیا تاہم ہفتے کو گورننگ باڈی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اگلے سال مارچ میں شیڈول ون ڈے سیریز کے حوالے سے رابطے میں ہیں ، ہمیں علم ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی حکومت غیر ملکی ٹیموں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے جاری رکھیں گے تاہم آسٹریلیوی کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی سکیورٹی ہماری پہلی ترجیح ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ اس سیریز کے پہلے دو میچز کراچی میں کروانے کا خواہاں ہے جب کہ بقیہ تینوں میچز متحدہ عرب امارت میں ہی کھیلے جائیں گے ۔ یاد رہے کہ 2009ءمیں دہشت گرد حملے کے آٹھ سال بعد سری لنکن ٹیم نے ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی رواں سال اپریل میں تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کراچی آئی تھی ، آسٹریلیوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین ، سابق کپتان جارج بیلی اور فاسٹ باؤلر بین کٹنگ 2017ءمیں تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آنے والی ورلڈ الیون کی ٹیم میں شامل تھے ۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ کیلئے اقدامات تجویز کرنے کے حوالے سے تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی ملک میں فٹ بال کے فروغ کیلئے ... تفصیل

ہمبنٹوٹا(نیوز ڈیسک) سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ویمن چمپئن شپ کا تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ (کل) جمعرات کو کھیلا جائےگا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو سری لنکن ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گلوبل زلمی لیگ (کل) جمعرات سے اسلام آباد میں شروع ہوگی اس سلسلے میں: گلوبل زلمی لیگ کے لیے بیرون ملک سے ٹیموں سے کی آمد شروع ہوگئی ، آسٹریا زلمی ، اسکاٹ لینڈ زلمی اور الریاض زلمی کی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ گئیں ... تفصیل