لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

کپتانی سے چھٹی ، سرفراز احمد پر بجلی گرادی گئی ، کھیل کےمیدان سے شائقین کیلئےاچانک حیرا ن کن خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سرفراز احمد سے قومی ٹیم کی کپتانی واپس لے لیے جانے کا امکان، سینچورین ٹیسٹ یا جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں ناکامی کی صورت میں سرفراز سے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی واپس لے لیے جانے پر غور۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ایشیاءسے باہر فاسٹ باؤلر محمد عامر سے بھی برے بلے باز ثابت ہونے لگے ،عامر اوور سیز کنڈیشنز میں اب تک سرفراز احمد سے600زیادہ گیندیں کھیل چکے ہیں ۔سرفراز احمد نے اوور سیز کنڈیشنز میں ابتک34اننگز میں1086گیندیں کھیلیں ہیں اور فی اننگز 31.94گیندیں کھیلی ہیں جب کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر اب تک48اننگز میں 1640گیندیں کھیل چکے ہیں اور فی اننگز ان کی گیندیں کھیلنے کی اوسط 34.17رہی ہے۔سرفراز احمد کی اس مایوس کارکردگی کا مظاہرہ آج بھی دیکھنے میں آیا۔ جنوبی افریقا کےخلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم 181 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی اننگ کے دوران کپتان سرفراز احمد بھی صفر کی خفت سے دوچار ہوکر پوویلین لوٹے۔ سرفراز احمد کی اس مایوس کن کارکردگی کے بعد ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مصباح الحق اور یونس خان کی رخصت کے بعد سے پاکستان کی ٹیسٹ میچز میں کارکردگی بے حد مایوس کن رہی ہے۔ سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان ناصرف پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات میں کسی ٹیسٹ سیریز میں شکست سو دوچار ہوا، بلکہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھی پاکستان پہلی مرتبہ ہوم سیریز ہارا۔گزشتہ ڈیڑھ برس کے دوران کپتان سرفراز احمد کی بطور کپتان اور بلے بازی کارکردگی بے حد بری رہی ہے۔ اسی باعث اب سرفراز احمد سے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی واپس لیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سینچورین ٹیسٹ میچ یا ٹیسٹ سیریز ہارنے کی صورت میں سرفراز احمد ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے پی سی بی حکام نے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی

مزید خبر یں

دبئی(نیوز ڈیسک)ٹوئنٹی 20 میں کرکٹ پاکستانی حکمرانی بدستور قائم ،بیٹنگ میں بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار ۔تفصیلات کے مطابق ٹاپ پر پاکستان کو قریب ترین حریف بھارت پر 13 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ بیٹنگ میں بابر اعظم بدستور نمبرون پوزیشن پر فائز جبکہ فخر ... تفصیل

ابو ظہبی(نیوز ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ(کل) بدھ 27مارچ کو ابو ظہبی میں کھیلا جائیگا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا ، آسٹریلوی ٹیم کو پانچ میچوں کی ... تفصیل

ابو ظہبی (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی دو میچوں میں مسلسل ناکامیوں کے باعث ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، تیسرا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کرینگے ۔ میڈیا سے بات چیت ... تفصیل