وفاقی حکومت کا طیاروں کے حادثات کی تفتیش کیلئے نیا بورڈ بنا نے کا فیصلہ              بلوچستان ،سنجاوی میں لیویز چوکی پر حملہ،6اہلکار شہید       
تازہ تر ین

کرکٹر بابراعظم کا بیٹ چل پڑا ، افریقی بولر ڈیل اسٹین کا تو حشر نشر کردیا، شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سنچورین ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن تو ناکام ہوئی مگر بابراعظم کا بیٹ چل پڑا، اسٹار کرکٹر نے بولرز پر خوب چڑھائی کی خصوصا ڈیل اسٹین کا تو حشر نشر کردیا۔افریقی بولرز بابراعظم کے راڈار میں آگئے۔ بابر نے ایک ایک کو سبق سکھایا، مگر جو حال ڈیل اسٹین کا کیا وہ کبھی دیکھا نہ سنا۔ سوشل میڈیا پر بابراعظم کئی گھنٹے ٹاپ ٹرینڈ رہے۔کوئی بابراعظم کو ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیرز سے ملاتا رہا تو کسی نے لکھا مشکل حالات میں کھیل کر بابر نے بتا دیا کہ وہ پاکستان کا بہترین بیٹسمین ہے۔بابراعظم کی بیٹنگ نے فینز کو اسٹین اور حفیظ کا مقابلہ یاد دلا دیا جب پروفیسر بار بار اسٹین کا نشانہ بنے۔ ایک منچلے نے بابراعظم کی بیٹنگ کو حفیظ کے لیے سبق قرار دیا۔ لکھا پروفیسر سیکھے کہ اسٹین کو کیسے کھیلتے ہیں۔ ایک فین نے تو بابراعظم کو عمران خان کا روپ دے دیا اور لکھا گھبرانہ مت۔بابراعظم کے جارحانہ 71 رنز نے پوزیشن کچھ بہتر بنائی مگر پاکستان ٹیم بڑا اسکور نہ بناسکی پوری ٹیم 181 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

مزید خبر یں

شارجہ(نیوز ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 24 مارچ، تیسرا میچ 27 مارچ، چوتھا میچ 29 مارچ ، ... تفصیل

ہمبنٹوٹا(نیوز ڈیسک) سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ویمن چمپئن شپ کا تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ جمعرات کو کھیلا جائےگا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو سری لنکن ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ... تفصیل

میڈرڈ (نیوز ڈیسک)یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن (یوئیفا) نے چمپیئنز لیگ کے ایک اہم میچ میں اٹلی کے کلب یوونٹس کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے ہسپانوی کلب ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک کے بعد جشن مناتے ہوئے مبینہ طور پر ... تفصیل