لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میں شکست ، ناکامی کی اصل وجہ سامنے آگئی ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ناقص بیٹنگ کے بعد ناقص فیلڈنگ،سینچورین ٹیسٹ جنوبی افریقہ کے نام ، سنچورین ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 149رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ہے۔پروٹیز کی جانب سے ہاشم آملہ نے 63 اور ڈین ایلگرز نے 50 رنزکی عمدہ اننگز کھیلی،وپنر ایلگر نے 50 رنز بنائے، مارکرم صفر، بریون 10 اور ڈوپلیسی صفر پر آؤٹ ہوئے،قومی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں حسن علی، شاہین آفریدی، یاسر شاہ اور شان مسعود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جنوبی افریقی باو¿لر ڈوان اولیویئر کو میچ میں 11وکٹیں پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔پروٹیز کی جانب سے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم مارکرم کو کھاتہ کھولے بغیر حسن علی نے پوویلین واپس بھیج دیا ، فخر زمان نے8رنز پر ہاشم آملا کا کیچ ڈراپ کیا جبکہ تھر ڈ امپائر نے اظہر علی کی جانب سے 4رنز پر ڈین ایلگر کا پکڑا گیا کیچ ناٹ آؤٹ قرار دیا جس کا فائدہ اٹھا تے ہوئے دونوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 119رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد ایلگر شان مسعود کی گیند پر آؤٹ ہوئے ،ڈی برائن10رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوئے ،پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی بغیر کوئی رن بنائے شاہین آفریدی کا شکار بن گئے ،جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ 63 اور باووما 13 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 181 اور دوسری میں 190 رنز بنائے جب کہ جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 223 رنز بناسکی تھی۔ ٹیسٹ کا پہلا اور دوسرا دن بولرز کے نام رہا اور دونوں دن 15،15 وکٹیں گریں۔ ، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 3جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائیگا ،جنوبی افریقی باو¿لر ڈوان اولیویئر کو میچ میں 11وکٹیں پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا

مزید خبر یں

دبئی(نیوز ڈیسک)ٹوئنٹی 20 میں کرکٹ پاکستانی حکمرانی بدستور قائم ،بیٹنگ میں بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار ۔تفصیلات کے مطابق ٹاپ پر پاکستان کو قریب ترین حریف بھارت پر 13 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ بیٹنگ میں بابر اعظم بدستور نمبرون پوزیشن پر فائز جبکہ فخر ... تفصیل

ابو ظہبی(نیوز ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ(کل) بدھ 27مارچ کو ابو ظہبی میں کھیلا جائیگا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا ، آسٹریلوی ٹیم کو پانچ میچوں کی ... تفصیل

ابو ظہبی (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی دو میچوں میں مسلسل ناکامیوں کے باعث ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، تیسرا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کرینگے ۔ میڈیا سے بات چیت ... تفصیل