ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

سرفراز اور ڈوپلیسی نے تاریخ رقم کردی، کھیل کےمیدان سے شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی، ٹیسٹ میں پاکستان کا مڈل آرڈر بری طرح ناکام رہا۔پاکستان کی شکست کے باوجود ٹیسٹ کا ایک پہلو ایسا بھی ہے جس میں دونوں ٹیمیں برابر رہیں اور دونوں کپتانوں نے مل کر تاریخ رقم کردی۔جی ہاں! اگر ہم دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی بات کریں تو اُن کی پرفارمنس ایک دوسرے کے بالکل برابر رہی، سرفراز احمد اور فاف ڈوپلیسی دونوں نے ٹیسٹ میں ’’پیئر‘‘ حاصل کیا۔ کرکٹ کی 141 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کو ایک ہی ٹیسٹ میں دونوں کپتانوں نے ’’پیئر‘‘ حاصل کیا، یعنی میچ کی دونوں اننگز میں دونوں کپتان صفر پر آؤٹ ہوئے۔سرفراز احمد پہلی اننگز میں چار گیندوں کا سامنا کرکے اولیویئر کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے کلین بولڈ ہوئے جبکہ دوسری اننگز میں صرف دو گیندیں کھیل کر ربادا کی گیند پر ڈوپلیسی کو کیچ دے بیٹھے۔اسی طرح جنوبی افریقا کے کپتان ڈوپلیسی بھی میچ کی دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔پہلی اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے جنوبی افریقی کپتان کو پہلی ہی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا اور دوسری اننگز میں بھی وہ شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔دوسری جانب سرفراز احمد اس خفت کا شکار ہونے والے چوتھے پاکستانی کپتان ہیں۔ حیران کن طور پر ان سے قبل پیئر حاصل کرنے والے کپتانوں میں دو وکٹ کیپر تھے۔امتیاز احمد نے انگلینڈ کے خلاف ڈھاکا، راشد لطیف نے جنوبی افریقا کے خلاف پورٹ الزبتھ جبکہ فاسٹ بولر وقار یونس نے آسٹریلیا کے خلاف شارجہ میں دونوں اننگز میں رن بنائے بغیرآئوٹ ہوئے تھے۔

مزید خبر یں

لندن (نیوز ڈیسک)انگلش کاونٹی کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک نے 25 گیندوں پر سنچری جڑ کر سب کو حیران کر دیا۔سرے کاونٹی کی جانب سے کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک نے لنکا شائر کے خلاف کھیلتے ہوئے 25 گیندوں پر دھواں دھار ... تفصیل

ابو ظہبی (نیوز ڈیسک)اسپیشل اولمپکس ورلڈ سمر گیمز 2019 کا اختتام ہوگیا جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے 18 سونے، 28 چاندی اور 15 کانسی کے تمغے جیتے۔ابوظہبی میں منعقدہ ایک ہفتہ طویل کھیلوں میں پاکستان کی جانب سے 92 کھلاڑیوں نے 10 کھیلوں میں شرکت کی۔26 سالہ ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گھمبیر نے انتہاپسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔امکان ہے کہ گوتم گھمبیر بھارت کے آئندہ انتخابات میں نئی دہلی کی سات نشستوں میں سے کسی ایک پر بی جے ... تفصیل