برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

اسد شفیق کی چھٹی ، کرکٹر کی جگہ کون آئیگا ، ایسا نام سامنے آگیا جان کر آپ بھی فخر کرینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)جنوبی افریقہ سے دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کیے جانے کا امکان ہے ۔پاکستان کی بیٹنگ کے ساتھ غیر مستقل مزاجی کا لیبل ہمیشہ سے جڑا رہا ہے،گزشتہ سال دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد قومی بلے بازوں کے اہم مواقع پر ہمت ہارنے کی مثالیں تسلسل سے سامنے آنے لگی ہیں،سنچورین ٹیسٹ کے دوسرے روز ایک وکٹ پر سنچری مکمل کرنے کے بعد تیزی سے وکٹیں گنوائیں اور پوری ٹیم 190پر ڈھیر ہوگئی،سینئرز اظہر علی، اسد شفیق اور سرفراز احمد نے غیر ذمہ دارانہ سٹروکس کھیلتے ہوئے پویلین کی راہ لی۔یواے ای میں آسٹریلیا اور بعد ازاں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز میں بھی اہم مواقع پر بیٹسمینوں کے ہمت ہارنے کی وجہ سے حریف حاوی ہوئے اور کامیابی کی امیدیں حسرت میں بدل گئیں، سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ کے دوبارہ ڈگمگا جانے پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سینئرز کی خوب کلاس لی اور 3جنوری سے شروع ہونے والے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز بھی سامنے آئی ہے ۔سنچورین میں ناکام رہنے والے اسد شفیق یواے ای میں بھی مشکل حالات میں ٹیم کی کشتی کو بھنور میں چھوڑ کررخصت ہوئے،ٹیم مینجمنٹ کے لیے پریشانی کی بات 32سالہ مڈل آرڈر بلے باز کی شاٹ سلیکشن تھی،اس صورتحال میں اسد شفیق کو2011ءکے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ ٹیم سے ڈراب کیے جانے کا فیصلہ سامنے آ سکتا ہے،پہلے ٹیسٹ سے قبل ان فٹ ہونے والے حارث سہیل صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی بینچ پر موجود ہیں، اگر اسد کو ڈراپ کیا گیا تو ان میں سے کوئی ایک کھیلے گا، فٹنس بحال ہونے کے بعد محمد عباس کی ٹیم میں واپسی یقینی ہے۔

مزید خبر یں

میڈرڈ (نیوز ڈیسک)ارجنٹینا کے لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو فیفا ورلڈ کپ 2018 کے بعد پہلی مرتبہ اپنی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی 29 مارچ کو میڈرڈ میں وینیزویلا کے خلاف دوستانہ میچ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری پہلی اسلام آباد مریڈین فٹ بال سپرلیگ میں راوی کلب نے سی ڈی اے کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرادیا۔ اس موقع پر ایم سی آئی کے ڈائریکٹر ... تفصیل

شارجہ(نیوز ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ(کل)24مارچ کو کھیلا جائیگا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا ، آسٹریلوی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے ... تفصیل