وزیراعظم کا 27 مارچ سے غربت کے خاتمے سے متعلق جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان              سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 70ہزار 500روپے              آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر              ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم              اسد منیر مبینہ خودکشی ،چیئر مین نیب کا انکوائر ی خود کر نے کا فیصلہ              چین سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے              نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

کرکٹ میں کرپٹ اور بدترین ملک کونسا ؟ آئی سی سی کے اعلان نے سب کے ہوش اُڑا دیئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ میں سری لنکن ٹیم کو سب سے زیادہ کرپٹ قرار دےدیا ہے۔ سری لنکا کے وزیر کھیل ہارن فرنینڈو نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا موقف ہے کہ سری لنکن کرکٹ انتظامیہ اوپر سے نیچے تک کرپٹ ہے اور دبئی میں منعقد اجلاس میں انہیں اس سلسلے میں ایک خفیہ رپورٹ دکھائی گئی تھی۔حالیہ عرصے میں الجزیرہ کے اسٹنگ آپریشن کے ذریعے منظر عام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سمیت متعدد سری لنکن کرکٹرز کے کرپشن اسکینڈلز سامنے آئے۔کھیل کی عالمی گورننگ باڈی آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ سری لنکا میں مستقل کرپشن اور بدعنوانی کی تحقیقات کر رہا ہے۔بحران کا شکار سری لنکا کرکٹ کے سابق صدر تھلنگا سماتھی پالا کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد بورڈ کے انتخابات کا انعقاد مئی میں ہونا تھا لیکن انتخابات تعطل کا شکار ہوئے اور آئندہ سال فروری میں ان کا انعقاد ہو گا۔سماتھی پالا پر الزام تھا کہ جوئے میں ملوث ہونے کے باوجود انہوں نے آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صدر کا عہدہ اپنے پاس رکھا البتہ سماتھی پالا نے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ ایلکس مارشل سے ملاقات کے بعد وطن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرنینڈو نے کہا کہ بدقسمتی سے سری لنکا کو کرکٹ میں کرپشن کے اعتبار سے بدترین ملک قرار دیا گیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق مسئلہ صرف بکیز تک محدود نہیں بلکہ مقامی سطح پر کھیل کے انڈر ورلڈ سے تعلقات ہیں اور کرکٹرز سے زیادہ سری لنکن کرکٹ انتظامیہ کرپشن میں ملوث ہے

مزید خبر یں

شارجہ(نیو ز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے۔پی سی بی کے مطابق ورلڈکپ کے تناظر میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کی پالیسی کے تحت آل راونڈ فہیم اشرف کو آسٹریلیا ... تفصیل

ونڈ ہوئیک(نیوز ڈیسک)نائیجیریا نے پہلی بارآئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2020 میں جگہ بناکر نئی تاریخ رقم کردی۔نمیبیا میں کھیلے گئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اس نے سیری الیون کو 2 وکٹ سے شکست دی، 139 رنز ہدف کے تعاقب میں ایک موقع ... تفصیل

ایمسٹر ڈیم (نیوز ڈیسک)یورپین چمپئن کوالیفائرز میں جرمنی نے ہالینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپین چمین کوالیفائرز میں جرمنی نے ہالینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا، شولز نے آخری لمحات میں ... تفصیل