کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

لاکھوں دلوںکی دھڑکن معروف کرکٹر رکن پارلیمنٹ منتخب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بنگلادیش کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے، بنگلادیشی کرکٹر نے حکمراں جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔بنگلادیشی اخبار کے مطابق مشرفی مرتضیٰ کو 2لاکھ 74ہزار 418ووٹ حاصل کیے جوکاسٹ کے گئے ووٹوںکا 96 فیصد ہے جبکہ اُن کے مدمقابل جاتیا اوئیکیا فرنٹ کے اے زیڈ ایم فریدالزماں 8006 ووٹ لے سکے۔مشرفی مرتضیٰ قومی ٹیم کا حصہ رہتے ہوئے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے پہلے اور بنگلادیشی ٹیسٹ ٹیم کے پہلے کپتان نعیم الرحمان دُرجوئے کے بعدیہ اعزاز حاصل کرنے والے ملک کے دوسرے کرکٹر ہیں۔بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکمراں جماعت اور اتحادیوں نے پارلیمنٹ کی 300 میں سے 280نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔مشرفی مرتضیٰ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرہوچکے ہیں جبکہ 2009ء سے اُنہوں نے کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا ہے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق انتخابات میں واضح برتری کے بعد حکمران جماعت بنگلادیش عوامی لیگ مسلسل تیسری مرتبہ حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

مزید خبر یں

لوئی ویل(نیوزڈیسک) امریکی ریاست کینٹکی کے حکام نے لوئی ویل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے باکسنگ چمپئن محمد علی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ کے بورڈ نے گزشتہ روز 16 جنوری کو ووٹنگ کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان فٹبال فیڈریشن(پی ایف ایف) کے مالی مسائل مزید سنگین ہو گئے ہیں اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے بعد فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے بھی پاکستان فٹبال کو فنڈز کی فراہمی روک دی ہے۔اشفاق حسین شاہ کی زیر سربراہی پی ایف ایف ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)گوگل نے پاکستان کے سب سے پہلے کرکٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار کی 94 ویں سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرکے اپنا ڈوڈل ان کے نام کردیا۔تفصیلات کے مطابق عبدالحفیظ کاردار 17 جنوری 1925 کو پنجاب کے مشہور کاردار آرائیں گھرانے میں پیدا ہوئے ... تفصیل