پشاور دہشتگردی واقعہ میں زخمی ہونے والے لانس نائیک ظفر اقبال شہید              سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ              شیخ رشید کا اسد عمر کو منانے کا اعلان              مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی              رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے              آمدن سے زائد اثاثے: علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع              پنجاب حکومت کا بڑا رمضان پیکیج دینے کا اعلان              حکومت ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر رضامند       
تازہ تر ین

پاکستانی کھلاڑیوں کی نئی ٹی ٹوئٹنی ریکنگ میں بہتری

دبئی(نیوزڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان ٹیم 3 پوائنٹس کی تنزلی کے باوجود پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا کیخلاف حالیہ سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان ٹیم کی رینکنگ میں تین درجہ تنزلی ہوئی تاہم وہ 135 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی آئی اور 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم 4 پوائنٹس پا کر 118 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔انگلش ٹیم 118 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، آسٹریلیا 117 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم 4 درجے ترقی پاکر 116 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کے بابراعظم 885 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ کے کولن منرو دوسری، آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسری اور ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔فخر زمان ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے جن کی جگہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے ایک درجہ ترقی پا کر حاصل کی جبکہ حسین طلعت 19 درجے بہتری کے ساتھ 56 ویں نمبر پر آگئے۔بولنگ کے شعبے میں افغانستان کے راشد خان 793 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، بھارت کے کلدیب یادیو ایک درجہ ترقی پا کر پہلی مرتبہ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے اور شاداب خان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر جاپہنچے۔شاہین شاہ آفریدی، بیورن ہینڈرکس اور ٹم سیفریٹ نے کیریئر کی بہترین ریکنکنگ حاصل کی، شاہین شاہ آفریدی 28 درجے بہتری کے ساتھ 48 ویں نمبر پر آگئے۔عماد وسیم نے 5 درجہ ترقی پائی اور چوتھی پوزیشن سنبھال لی، اسی طرح انگلینڈ کے عادل راشد ایک درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں جب کہ فہیم اشرف نویں نمبر پر موجود ہیں۔پانچ بہترین آل راو¿نڈرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں، گلین میکسویل پہلی، شکیب الحسن دوسری، محمد نبی تیسری، محمد اللہ چوتھی اور تھسارا پریرا پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک)لیگ اسپنرشاداب خان نے کہاہے کہ پاکستان کی کامیابیوں میں اہم حصہ ڈالنے کی کوشش کرونگا ۔ میڈیا سے گفتگو لیگ اسپنر شاداب خان نے کہاکہ پاکستان کی کامیابیوں میں اہم حصہ ڈالنے کی کوشش ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ کوشش کروں کا اپنی ... تفصیل

 ممبئی(نیوز ڈیسک) سری لنکن فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا نے ورلڈ کپ سے قبل ریٹائرمنٹ کا عندیہ دےدیا۔ذرائع کے مطابق قیادت سے ہٹائے جانے والے تجربہ کار پیسر انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ، سنہالی زبان میں اپنے ٹیم کے ساتھیوں کو بھیجے گئے ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کیلئے جنگ کا لفظ اچھا نہیں ،امید ہے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھاو¿ں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہاکہ وقت سے بہت پہلے انگلینڈ جانے ... تفصیل