وفاقی حکومت کا439یو ٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کافیصلہ              پاک بھارت جنگ کی صورت میں دنیا کی 90 فیصد آبادی ختم ہونے کا خدشہ              پنجاب میں نایاب جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ہیلی کاپٹر کے استعمال کا فیصلہ              ایف بی آر نے اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائر یکٹری جاری کر دی       
تازہ تر ین

سابق چمپئن پشاور زلمی کا پی ایس ایل 4 کیلئے تیاریوں کا آغاز، ڈیرن سیمی نے ٹیم کو جوائن کرلیا

Peshawar Zalmi

دبئی (نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی آمد سے قبل ہی تمام ٹیمیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ چکی ہیں اور دیگر ٹیموں کی طرح پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی اپنی ٹیم کو جوائن کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، لیام ڈاسن، ڈیوڈ ملان اور وین میڈسن نے دبئی میں ٹیم کو جوائن کیا۔پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کی فاتح اور گزشتہ سیزن کی رنراپ ٹیم پشاور زلمی نے بلند حوصلوں اور کامیابی کا عزم لیے دبئی میں پی ایس ایل سیزن فور کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا۔تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں ٹیم کے اسکواڈ کے ہمراہ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔اپنے رنگ میں رنگنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پشاور زلمی نے وین میڈسن کو بھی اپنے رنگ میں رنگ لیا جو ٹیم کے ساتھ پہلے ہی روز اردو اور پشتو بولتے نظر آئے۔انہوں نے اردو اور پشتو سیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی پشاور زلمی کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا دیگر کھلاڑیوں میں ابتسام شیخ اور عمید آصف نے بھی مسلسل دوسری مرتبہ پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔پی ایس ایل کا آغاز 14 فروری سے دبئی میں ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔پشاور زلمی اپنا پہلا میچ روایتی حریف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 15 فروری کو کھیلے گی۔

مزید خبر یں

 دبئی (نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز کے خلاف فتح دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بلے باز ڈیولیئرز نے کہا ہے کہ شارجہ کے تماشائیوں سے بھرے میدان میں ایک اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی،میں اپنی ٹیم ... تفصیل

دبئی (نیوز ڈیسک)لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ سلمان بٹ بدلا ہوا انسان ہے ، سبق سیکھ چکا ہے ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ یہ تقریباً دس کا عرصہ ہے اور انہوں نے اپنی سزا پوری کی ہے۔عاقب جاوید نے کہا کہ مجھے ... تفصیل

ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارت اور انگلینڈکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 25 فروری کو ممبئی میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 25 فروری کو ممبئی میں کھیلا ... تفصیل