اصغر خان عملدآمد کیس بند کرنے کی ایف آئی اے کی استدعا مسترد              کراچی : غلط انجکشن سے متاثرہ بچی نشوا انتقال کر گئی              العزیزیہ ریفرنس : نواز شریف نے حاضر ی سے استثنیٰ مانگ لیا،کل دو رکنی بینچ سماعت کر یگا              فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے ملازمین کا 29 اپریل کو پر امن احتجاج کا فیصلہ              اصغر خان کیس،ایف آئی اے نے ایک مرتبہ پھر کیس بند کرنے کی استدعا کر دی       
تازہ تر ین

قومی نیٹ بال چمپئن شپ 29 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 18ویں قومی نیٹ بال چمپئن شپ 29 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی 18 ٹیموں کو دعوت بھیج دیئے گئے ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیش کمیشن، لاہور گرامرز سکول، لمز یونیورسٹی لاہور، پاکستان انٹر بورڈز، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چمپئن شپ میں پہلی ٹاپ پانچ پوزیشن پر آنے والی ٹیمیں کوئٹہ میں کھیلی جانے والی نیشنل گیمز میں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ چمپئن شپ کا فائنل 2 اپریل کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک)ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے ، نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کے خطرناک وائرس کے شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث وہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔چیف سلیکٹر ... تفصیل

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے خلاف ویلٹر ویٹ ٹائٹل فائٹ جیت لی۔فائٹ کے پہلے راونڈ کا آغاز کرافورڈ کے جارحانہ مکوں کی بارش سے ہوا اور انہوں نے 8-10 کی برتری حاصل کی ، دوسرے راونڈ کے اختتام ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک)لیگ اسپنرشاداب خان نے کہاہے کہ پاکستان کی کامیابیوں میں اہم حصہ ڈالنے کی کوشش کرونگا ۔ میڈیا سے گفتگو لیگ اسپنر شاداب خان نے کہاکہ پاکستان کی کامیابیوں میں اہم حصہ ڈالنے کی کوشش ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ کوشش کروں کا اپنی ... تفصیل