اصغر خان عملدآمد کیس بند کرنے کی ایف آئی اے کی استدعا مسترد              کراچی : غلط انجکشن سے متاثرہ بچی نشوا انتقال کر گئی              العزیزیہ ریفرنس : نواز شریف نے حاضر ی سے استثنیٰ مانگ لیا،کل دو رکنی بینچ سماعت کر یگا              فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے ملازمین کا 29 اپریل کو پر امن احتجاج کا فیصلہ              اصغر خان کیس،ایف آئی اے نے ایک مرتبہ پھر کیس بند کرنے کی استدعا کر دی       
تازہ تر ین

پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن (کل)14 فروری سے 17 مارچ تک یو اے ای اور پاکستان میں کھیلا جائیگا

PSL

دبئی (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگا،لیگ کا فائنل میچ 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی۔ اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو دفعہ اور پشاور زلمی کی ٹیم ایک بار لیگ جیت چکی ہے، پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ 14فروری کو دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا۔ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں فائنل سمیت کل 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے آخری 8 میچز پاکستان کے شہروں لاہور اور کراچی میں کھیلے جائینگے۔ لاہور میں تین میچز جبکہ فائنل سمیت پانچ میچز کراچی میں کھیلے جائینگے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پہلا میچ 7 مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین فلڈ لائٹس میں ہوگا جبکہ لاہور میں پہلامیچ 9 مارچ کو لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔ پاکستان میں کھیلے جانے والے 8 میچز کے علاوہ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 14میچز اور چار میچز شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائینگے۔ شیدول کے مطابق پی ایس ایل میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمیں ہر ٹیم کے ساتھ دو دو میچز کھیلیں گی۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، زمبابوے کے برینڈن ٹیلر، آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ ان تین کھلاڑیوں سمیت 19کھلاڑی پہلی بار پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئینگے ۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل میچ 17 مارچ کو کھیلا جائیگا جو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک)ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے ، نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کے خطرناک وائرس کے شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث وہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔چیف سلیکٹر ... تفصیل

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے خلاف ویلٹر ویٹ ٹائٹل فائٹ جیت لی۔فائٹ کے پہلے راونڈ کا آغاز کرافورڈ کے جارحانہ مکوں کی بارش سے ہوا اور انہوں نے 8-10 کی برتری حاصل کی ، دوسرے راونڈ کے اختتام ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک)لیگ اسپنرشاداب خان نے کہاہے کہ پاکستان کی کامیابیوں میں اہم حصہ ڈالنے کی کوشش کرونگا ۔ میڈیا سے گفتگو لیگ اسپنر شاداب خان نے کہاکہ پاکستان کی کامیابیوں میں اہم حصہ ڈالنے کی کوشش ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ کوشش کروں کا اپنی ... تفصیل