پشاور: احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا 2 روز کے لیے او پی ڈی کھولنے کا اعلان              ڈالر کی قدر میں اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں 152 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا              گلگت بلتستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا نیٹ ورک پکڑا گیا              اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 12.25 فیصد کردی گئی              نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر,2 رکنی بنچ کل سماعت کرے گا              جعلی ڈگری کیس ،پی آئی اے کے 8 ملازمین کی نظر ثانی و متفرق درخواستیں خارج              حکومتِ پنجاب کا چندہ جمع کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم              نواز شریف نے سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کر لیا              اپوزیشن کا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک کیلیے اے پی سی بلانے کا اعلان       
تازہ تر ین

پاکستان کاورلڈ کپ 2019 ءکےلئے سرفراز احمد کی قیادت میں 15رکنی سکواڈ کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 ءکے لئے سرفراز احمد کی قیادت میں 15رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں محمد عامر کو ڈراپ کر کے جنید خان کو ٹیم میں شامل کر دیا گیا ہے جبکہ سکواڈ میں محمد حسنین بھی شامل ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کر کے قومی سکواڈ کا اعلان کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈکپ میں سرفراز احمد قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، عابد علی، بابر عاظم، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، فحیم اشرف، شاہین آفریدی، جنید خان، محمد حسنین، حارث سہیل اور محمد حفیظ شامل ہیں۔ تاہم محمد حفیظ کی شمولیت ان کے فٹنس ٹیسٹ کلئیر کرنے پر مبنی ہے۔پاکستان کے سٹار بالر محمد عامر کو سکاڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔انضمام الحق نے کہا کہ انگلینڈ کے دورے کے لیے دو اضافی کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے جن میں محمد عامر اور آصف علی شامل ہیں،یہ دونوں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کے لیے دستیاب ہوں گے اور اس سیریز میں ان کی کارکردگی کو دیکھنے کے بعد ورلڈ کپ کے حتمی اسکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا،ورلڈ کپ کے حتمی اسکواڈ کے انتخاب کی آخری تاریخ 23مئی ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ میں بڑا خوش نصیب ہوں کہ میں نے پاکستان کے لیے 5 ورلڈ کپ کھیلے جن میں سے ایک ورلڈ کپ جیتا بھی ہے، میں نے جیت کا مزہ بھی چکھا ہے اور ہار بھی دیکھی ہے،ہماری یہ ٹیم انشااللہ جیت کر آئے گی، ہم سب کی یہی دعا ہے، ہم سب سلیکٹرز، کوچ اور کپتان نے اپنے جانتے بہترین ٹیم بنائی ہے اور اس میں ہم نے چیمپیئنز ٹرافی کے 11کھلاڑیوں اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی20 اور پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔انضمام نے کہا کہ پاکستان کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ ضرور لیا اور عمر اکمل سمیت تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا آسٹریلیا کے خلاف سیریز سمیت پاکستان کپ میں جائزہ لینے کے بعد اسکواڈ منتخب کیا گیا۔آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں دو سنچریاں بنانے کے باوجود محمد رضوان کو ٹیم میں منتخب نہ کرنے کے سوال پر چیف سلیکٹر نے کہا کہ جن 6 کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا تھا وہ آٹومیٹک چوائس تھے جبکہ ہمارا کپتان وکٹ کیپر ہے جو کافی عرصے سے ٹیم کی نمائندگی کرتا رہا ہے، اس وجہ سے رضوان کو ٹیم کا حصہ نہیں بنا سکے۔عماد وسیم سے متعلق سوال پر چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے لیکن ٹیم کمبی نیشن اور صورت حال کے باعث انہیں تھوڑی فیور دی گئی ہے۔نوجوان فاسٹ بولر حسنین سے متعلق سوال پر قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ محمد حسنین 150 کی رفتار سے گیند کرتا ہے اور اسی وجہ سے اسے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اللہ کرے کہ وہ انگلینڈ کی فاسٹ وکٹوں پر بھی چل جائے۔محمد عامر کے حوالے سے چیف سلیکٹر نے کہا کہ محمد عامر بہت تجربہ کار بولر ہے لیکن بدقسمتی سے عامر کافی عرصے سے پرفارم نہیں کر پا رہا، اسی وجہ سے ہم نے محمد عامر کو انگلینڈ کے لیے ٹیم میں شامل کیا ہے، اللہ کرے کہ وہ فارم میں آ جائے جس طرح اس نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کی ابتدائی وکٹیں گرائی تھیں۔محمد آصف کے حوالے سے انضمام الحق نے بتایا کہ ہمیں مڈل آرڈر میں کوئی ایسا بلے باز چاہیے جو تیزی سے رن کر سکے، ہم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمر اکمل کو موقع دیا تھا لیکن وہ کلک نہ کر سکے، اب ہم آصف کو موقع دے رہے ہیں، ہو سکتا ہے کہ آصف چل جائے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ 2019ءکے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔پی سی بی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بتایا کہ فہیم اشرف کی جگہ وہاب ریاض، جنید ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) 31سال بعد ایک بار پھر ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی مسلسل ناکامیوں کی تاریخ دہرائی گئی ،اس سے قبل عمران خان کی قیادت میں 88۔1987 میں گرین شرٹس کو مسلسل 10 ون ڈے میچز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔گرین شرٹس ... تفصیل

لاہور ( نیوزڈ یسک) ماضی کے عظیم کرکٹر یونس خان کے بعد پاکستان کی تاریخ کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے بھی جونیئر ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے نجی مصروفیات کی وجہ سے بورڈ کی پر کشش ... تفصیل