پشاور: احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا 2 روز کے لیے او پی ڈی کھولنے کا اعلان              ڈالر کی قدر میں اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں 152 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا              گلگت بلتستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا نیٹ ورک پکڑا گیا              اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 12.25 فیصد کردی گئی              نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر,2 رکنی بنچ کل سماعت کرے گا              جعلی ڈگری کیس ،پی آئی اے کے 8 ملازمین کی نظر ثانی و متفرق درخواستیں خارج              حکومتِ پنجاب کا چندہ جمع کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم              نواز شریف نے سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کر لیا              اپوزیشن کا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک کیلیے اے پی سی بلانے کا اعلان       
تازہ تر ین

سری لنکا نے ملینگا کو ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کی قیادت سے ہٹا دیا

کولمبو (نیوز ڈیسک)سری لنکا نے ورلڈ کپ 2019 کےلئے تجربہ فاسٹ باولر لاستھ ملینگا کو ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا چیئرمین سلیکٹرز اسانتھا ڈی میل نے بتایا کہ انہیں ایسے کھلاڑی کی ضرورت ہے جو ٹیم کو انگلینڈ اینڈ ویلز میں ورلڈ کے دوران متحد رکھ سکے۔سری لنکا کی ٹیم انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ 2019 میں اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف یکم جون کو کھیلے گی۔چیئرمین سلیکٹرز اسانتھا ڈی میل نے اعتراف کیا کہ سری لنکا کی ٹیم کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ سری لنکا کی ٹیم کا حالیہ برسوں میں اندرونی اختلافات کے علاوہ قیادت میں بھی کئی مسائل کا سامنا رہا ، نظم و ضبط میں بھی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ورلڈ 1996 میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی چمپئن کا تاج پہننے والی سری لنکن ٹیم اس وقت بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باو¿لنگ کے شعبے میں بھی مسائل کا شکار ہے۔ملینگا کو قیادت سے ہٹانے سے متعلق چیف سلیکٹرز نے کہا کہ وہ بطور کپتان ٹھیک رہے تاہم وہ دیگر چند سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ٹھیک طرح مل جل نہیں پا رہے تھے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ 2019ءکے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔پی سی بی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بتایا کہ فہیم اشرف کی جگہ وہاب ریاض، جنید ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) 31سال بعد ایک بار پھر ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی مسلسل ناکامیوں کی تاریخ دہرائی گئی ،اس سے قبل عمران خان کی قیادت میں 88۔1987 میں گرین شرٹس کو مسلسل 10 ون ڈے میچز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔گرین شرٹس ... تفصیل

لاہور ( نیوزڈ یسک) ماضی کے عظیم کرکٹر یونس خان کے بعد پاکستان کی تاریخ کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے بھی جونیئر ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے نجی مصروفیات کی وجہ سے بورڈ کی پر کشش ... تفصیل