حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

ہاکی میں کام کرنےوالے سب عہدیداروں کے احتساب کیساتھ کھیل کی ترقی کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے ‘ حسن سردار

لاہور( نیوز ڈیسک) ہاکی اولمپین حسن سردارنے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے لہٰذاحکومت کو اس کی زبوں حالی پر توجہ دینی چاہیے،اب تک ہاکی میں کام کرنے والے سب عہدیداروں کا احتساب ہونا چاہیے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کھیل کی ترقی کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن سردار نے فیڈریشن عہدیداروںکے احتساب کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حساب اور احتساب ہر جگہ اور سب کا ہونا چاہیے۔ سب کو جوابدہ ہونا چاہیے، اب تک ہاکی میں کام کرنے والے سب عہدیداروں کا احتساب ہوناچاہیے لیکن اس کے ساتھ کھیل کی ترقی کا بھی سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کے ساتھ سب اولمپئنز کو بھی اس بارے میں اپنا کردار ادار کرنے کی ضرورت ہے، لاہور میں ڈار اور رانا ظہیر اکیڈمی کی طرح ہر شہر میں اکیڈمیز پر توجہ دینی چاہیے، اس کے ساتھ سب سے ضروری تعلیمی اداروں میں ہاکی بحال کرنے کا کام ہے۔ ہم سب سکول ہاکی سے قومی ٹیم تک پہنچے،اب سکول ہاکی ختم ہوکررہ گئی ہے، جب تک اپنے نظام کوٹھیک نہیں کریں گے معاملات میں بہتری لانا مشکل ہوگا۔اولمپین اور کوچ توقیر ڈار نے کہا کہ کرکٹ کے وائرس نے پہلے ہی قومی کھیل ہاکی کا بیڑہ غرق کردیاہے،اوپر سے حکومت بھی اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی۔کرکٹ کی طرح اگر ہاکی فیڈریشن کے حکام پسند نہیں تو انہیں تبدیل کردیں بصورت دیگر پیسے دیں۔ حکومت کے پاس تمام اختیارات ہیں، فرانزک آڈٹ رپورٹ بھی سامنے آجائے گی،اس میں بھی اگر کچھ نہیں نکلتا تو پھر حکومت کو چاہیے کہ وہ فنڈز بحال کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے، اس میں تین اولمپکس گولڈ کے ساتھ چار ورلڈکپ ہم جیت چکے ہیں،کرکٹ کی طرح دس بارہ ملکوں میں کھیلاجانے والا کھیل نہیں بلکہ یہ اولمپکس سپورٹس ہے جو ایک سو چھتیس سے زیادہ ممالک میں مقبول ہے۔موجودہ صورتحال میں اگر بہتری نہ لائی گئی تو اس کھیل میں اتنا نیچے چلے جائیں گے کہ دوبارہ کبھی کھڑے نہیں ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا وائر س پہلے ہی قومی کھیل کو بہت نقصان پہنچاچکا ہے،اب چند لوگ ہی رہ گئے ہیں جو ہاکی کو بچانے کے لیے جہاد کررہے ہیں توخدارااس جانب توجہ دیں۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل