حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

اسلام آباد ہائی کورٹ میں قومی کھیل ہاکی کی زبوں حا لی معاملے پر درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں قومی کھیل ہاکی کی زبوں حا لی معاملے پر درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست ہاکی کے سابق کھلاڑی اور وکیل شاہ جہان خان ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست میں وزیراعظم، وزارت کھیل، ہاکی فیڈریشن سمیت چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں کہاگیاکہ ماضی میں پاکستان چمپئن رہا، اب یہ زوال کیوں ؟ ۔درخواست گزار نے کہاکہ پاکستان ورلڈکپ، اولمپک چمپئن، ایشین چمپئن رہا ہے، ہاکی کےلئے کھلاڑیوں کو گراس روٹ لیول پر تربیت دینے کی ضرورت ہے۔درخواست گزار نے کہاکہ قومی کھیل کے اس حال کو کوئی بھی اپنا نقصان نہیں سمجھتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ تمام فریقین قومی کھیل ہاکی کی زبوحالی پر اپنا موقف پیش کریں۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ وزیر اعظم ، وزارت کھیل اور ہاکی فیڈریشن سمیت تمام ذمہ داران سے جواب طلب کیا جائے ۔جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت اعتراض کے ساتھ کی ،عدالت نے رجسٹرار آفس کو اعتراضات دور کر کے 17 مئی کو درخواست سماعت کےلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل