حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

خواتین کے آٹھویں فٹبال ورلڈکپ کا 7 جون کو فرانس میں آغاز ہوگا

لاہور (نیوزڈیسک) خواتین کے آٹھویں فٹبال ورلڈکپ کا 7 جون کو فرانس میں آغاز ہوگا، ایونٹ کے دوران امریکن ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 جون سے 7 جولائی تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں دنیائے فٹبال کی 24 بہترین ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن کو 6 گروپس میں تقسیم کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق گروپ اے میں میزبان فرانس، جنوبی کوریا، ناروے اور نائیجیریا، گروپ بی میں جرمنی، چین، سپین اور جنوبی افریقہ، گروپ سی میں آسٹریلیا، اٹلی، برازیل اور جمیکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔گروپ ڈی میں انگلینڈ، سکاٹ لینڈ، ارجنٹائن اور جاپان جبکہ گروپ ای میں کینیڈا، کیمرون، نیوزی لینڈ، ہالینڈ اور گروپ ایف میں دفاعی چیمپئن امریکہ، تھائی لینڈ، چلی اور سویڈن شامل ہیں۔7 جون کو فرانس اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں ٹکرائیں گی۔ امریکہ کی ٹیم 11 تاریخ کو تھائی لینڈ کیخلاف نبرد آزما ہوگی۔ پری کوارٹر فائنلز 22، 23، 24 اور 25 جون کو ہونگےایونٹ کے کوارٹر فائنلز 27، 28 اور 29 جون اور سیمی فائنلز 2 اور 3 جولائی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 7 جولائی کو ہو گا۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل