نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

آئی سی سی نے پلنکٹ کو ٹمپرنگ کے الزام سے بری کردیا

دبئی (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ کے فاسٹ باﺅلر لیام پلنکٹ کو پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں مبینہ ٹمپرنگ کے الزامات سے بری کردیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ آئی سی سی تصدیق کرتی ہے کہ میچ انتظامیہ کو لیام پلنکٹ کی جانب سے گیند سے چھیڑ چھاڑ پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔بیان میں کہا گیا کہ میچ انتظامیہ کو گزشتہ میچ کے دوران ہر اوور کے بعد گیند کے جائزے سے کوئی ثبوت نہ ملنے پر الزامات کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں ۔آئی سی سی کے مطابق مطابق لیام پلنکٹ نے میچ کے بعد بال ٹمپرنگ کے حوالے سے لگائے گئے الزامات پر معاملہ انتظامیہ کے سامنے اٹھایا تاہم دونوں امپائروں کرس گیفنے اور پال ریفل نے میچ ریفری رچی رچرڈسن سے مشاورت کے ساتھ مل کر معاملے کو یہی پر ختم کردیا۔خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل میزبان انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 5 میچوں کی ایک روزہ سیریز جاری ہے جہاں اب تک دو میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے پہلا میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا تھا۔دوسرے میچ میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا تاہم انگلینڈ نے میچ میں 12 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا میچ ساﺅتھمپٹن میں کھیلا گیا تھا جس کے بعد لیام پلنکٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے دکھایا گیا تھا۔لیام پلنکٹ نے ایک ایسے وقت میں فہیم اشرف کی وکٹ حاصل کی تھی جب پاکستان کو رنز بنانے کی رفتار میں مزید تیزی دکھانا تھی تاہم انہوں نے 49 ویں اوور میں وکٹ حاصل کی تھی۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 361 رنز بنائے تھے۔

مزید خبر یں

لندن (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کےلئے پاکستانی ٹیم کا مورال بہت اعلیٰ ہے اور لڑکوں کی تیاری بھرپور ہے،حالیہ انگلینڈ سیریز سے بہت کچھ سیکھا، ہے فیلڈنگ بیٹنگ اور باﺅلنگ میں اپنی صلاحیتیں بہتر کی ہیں۔ورلڈ ... تفصیل

لندن (نیوز ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے سلسلے میں وارم اپ میچز کا سلسلہ (کل) جمعہ سے شروع ہوگا،پاکستانی ٹیم کل افغانستان کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی ، سیریز کا دوسرا وارم اپ میچ 26مئی کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا ... تفصیل

لاہو ر(نیوز ڈیسک) فاسٹ باﺅلر وہا ب ریاض ورلڈ کپ سکواڈ کو جوائن کرنے کےلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے ،برسٹل میں دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کرلیں گے، محمد عامر ایک روز قبل ہی سکواڈ کا حصہ بن گئے تھے۔دوسری جانب ڈراپ کیے جانے والے فہیم اشرف نجی ... تفصیل