نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

آئی سی سی نے ورلڈ کپ سے قبل کرکٹرز کیلئے خصوصی الرٹ جاری کردیا

دبئی (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ورلڈ کپ سے قبل کرکٹرز کیلئے خصوصی الرٹ جاری کردیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈ کپ کے موقع پر ایک بار پھر کرکٹرز کو میچ فکسنگ نقصانات سے یاددہانی کرا دی گئی ہے، اس کے ساتھ ان پر یہ بھی واضح کردیاگیاکہ وہ اس حوالے سے پوری طرح چوکنا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے حال ہی میں سری لنکا کے تین آفیشلز کے خلاف کرپشن چارجز عائد کرنے کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ وہ کرپشن کے حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے پہلے سابق پلیئر و کوچ نووان زوئیسا اور اویشکا گوناوردنے کو مختلف چارجز کا 14روز کے اندر جواب دینے کو کہا گیا اور ابھی 24گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ نیشنل ٹیم کے پرفارمنس اینالسٹ سنتھ جیاسندرا کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا، وہ بھی پہلے سے ہی کرپشن چارجز کی وجہ سے معطل ہیں، ان پر مختلف الزامات ہیں، ان میں وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو کو رشوت کی پیشکش بھی شامل ہے۔رواں برس فروری میں سری لنکا کے ورلڈ کپ فاتح پلیئر سنتھ جے سوریا پراینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی اور تفتیش کاروں سے تعاون نہ کرنے پر 2 برس کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔ آئی سی سی کی جانب سے میگا ایونٹ میں شریک تمام پلیئرز پر واضح کردیا گیا ہے کہ وہ مشکوک افراد سے خبردار رہیں اور کسی بھی غلط سرگرمی کی فوری طور پر رپورٹ کریں۔

مزید خبر یں

لندن (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کےلئے پاکستانی ٹیم کا مورال بہت اعلیٰ ہے اور لڑکوں کی تیاری بھرپور ہے،حالیہ انگلینڈ سیریز سے بہت کچھ سیکھا، ہے فیلڈنگ بیٹنگ اور باﺅلنگ میں اپنی صلاحیتیں بہتر کی ہیں۔ورلڈ ... تفصیل

لندن (نیوز ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے سلسلے میں وارم اپ میچز کا سلسلہ (کل) جمعہ سے شروع ہوگا،پاکستانی ٹیم کل افغانستان کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی ، سیریز کا دوسرا وارم اپ میچ 26مئی کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا ... تفصیل

لاہو ر(نیوز ڈیسک) فاسٹ باﺅلر وہا ب ریاض ورلڈ کپ سکواڈ کو جوائن کرنے کےلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے ،برسٹل میں دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کرلیں گے، محمد عامر ایک روز قبل ہی سکواڈ کا حصہ بن گئے تھے۔دوسری جانب ڈراپ کیے جانے والے فہیم اشرف نجی ... تفصیل