نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

شاداب خان نے ڈینٹسٹ کے اوزاروں سے وائرس کا شکار ہونے کی اطلاعات غلط قرار دیدیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے ڈینٹسٹ کے اوزاروں سے وائرس کا شکار ہونے کی اطلاعات غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ڈاکٹر کے پاس گیا ہی نہیں ، معلوم نہیں وائرس کا شکار کہاں اور کیسے ہوا ، قسمت میں لکھا تھا ہوگیا ۔میڈیا سے بات کے دوران قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان سے جب پوچھا گیا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا پابند ہونے کی وجہ سے آپ پی سی بی کے میڈیکل پینل کی اجازت کے بغیر نجی طور پر دانتوں کا علاج کروانے کیلئے راولپنڈی کے ڈاکٹر کے پاس کیوں گئے؟ جواب میں لیگ اسپنر نے کہا کہ میں کسی ڈاکٹر کے پاس گیا ہی نہیں، نہ جانے یہ من گھڑت خبر کہاں سے آئی ہے، مجھے معلوم نہیں کہ وائرس کا شکار کہاں اور کیسے ہوا، قسمت میں لکھا تھا ہوگیا۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے کے بعد آنے والی میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ میں شاداب خان کے خون میں خطرناک وائرس کی نشاندہی ہوئی تھی جس کا علاج کیا جا چکا اور لیگ اسپنر جمعرات کو انگلینڈ کیلئے اڑان بھریں گے۔

مزید خبر یں

لندن (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کےلئے پاکستانی ٹیم کا مورال بہت اعلیٰ ہے اور لڑکوں کی تیاری بھرپور ہے،حالیہ انگلینڈ سیریز سے بہت کچھ سیکھا، ہے فیلڈنگ بیٹنگ اور باﺅلنگ میں اپنی صلاحیتیں بہتر کی ہیں۔ورلڈ ... تفصیل

لندن (نیوز ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے سلسلے میں وارم اپ میچز کا سلسلہ (کل) جمعہ سے شروع ہوگا،پاکستانی ٹیم کل افغانستان کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی ، سیریز کا دوسرا وارم اپ میچ 26مئی کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا ... تفصیل

لاہو ر(نیوز ڈیسک) فاسٹ باﺅلر وہا ب ریاض ورلڈ کپ سکواڈ کو جوائن کرنے کےلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے ،برسٹل میں دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کرلیں گے، محمد عامر ایک روز قبل ہی سکواڈ کا حصہ بن گئے تھے۔دوسری جانب ڈراپ کیے جانے والے فہیم اشرف نجی ... تفصیل