نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

امام الحق نے انگلینڈ میں بھارتی کرکٹر کپل دیو کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

برسٹل(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے انگلینڈ میں سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔امام الحق نے انگلینڈ کےخلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں شاندار اننگز کھیلی اور 131 گیندوں پر ایک چھکے اور 16 چوکوں کی مدد سے 151 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔امام الحق انگلش سرزمین پر ون ڈے اننگز میں 150 رنز بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں اور انہوں نے یہ کارنامہ 23 سال 153 دن کی عمر میں سرانجام دیا ہے۔ سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے 1983 میں 24 سال 163 دن کی عمر میں زمبابوے کیخلاف 175 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ امام الحق نے ایک اور تاریخ بھی رقم کی ہے اور وہ انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچز میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بھی بن گئے ہیں،اس سے قبل یہ اعزاز فخر زمان کے پاس تھا جنہوں نے 138 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ فخر زمان نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے دوسرے میچ میں حاصل کیا تھا۔ فخر زمان نے 20 برس بعد اعجاز احمد کا ریکارڈ توڑا تھا تاہم اگلے ہی میچ میں امام الحق نے یہ ریکارڈ فخر زمان سے چھین لیا۔ ماضی کے اسٹار بیٹسمین اعجاز احمد نے 1999 میں انگلینڈ کے خلاف 137 رنز بنائے تھے جب کہ 1987 میں جاوید میانداد نے 113 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

مزید خبر یں

لندن (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کےلئے پاکستانی ٹیم کا مورال بہت اعلیٰ ہے اور لڑکوں کی تیاری بھرپور ہے،حالیہ انگلینڈ سیریز سے بہت کچھ سیکھا، ہے فیلڈنگ بیٹنگ اور باﺅلنگ میں اپنی صلاحیتیں بہتر کی ہیں۔ورلڈ ... تفصیل

لندن (نیوز ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے سلسلے میں وارم اپ میچز کا سلسلہ (کل) جمعہ سے شروع ہوگا،پاکستانی ٹیم کل افغانستان کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی ، سیریز کا دوسرا وارم اپ میچ 26مئی کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا ... تفصیل

لاہو ر(نیوز ڈیسک) فاسٹ باﺅلر وہا ب ریاض ورلڈ کپ سکواڈ کو جوائن کرنے کےلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے ،برسٹل میں دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کرلیں گے، محمد عامر ایک روز قبل ہی سکواڈ کا حصہ بن گئے تھے۔دوسری جانب ڈراپ کیے جانے والے فہیم اشرف نجی ... تفصیل