حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

بھارت کو شکست، پاکستان نے ایشین ٹیم اسنوکر چمپئن شپ جیت لی

دوحہ (نیوزڈیسک) پاکستان نے ایشین ٹیم اسنوکر چمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دےکر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلی گئی ایشین ٹیم اسنوکر چمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے بابر مسیح اور ذوالفقار قادر پر مشتمل ٹیم کا مقابلہ بھارت کے پنکج ایڈوانی اور لکشمن راوت اور اور آدتیہ مہتا سے ہوا۔پہلے دو فریمز میں پاکستانی کیوسٹس نے عمدہ کھیل پیش کیا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے بھارتی حریف صرف ایک، ایک پوائنٹ ہی حاصل کر سکے اور انہوں نے 01-79 اور 01-71 سے فتح سمیٹی۔اس کے بعد ڈبلز کے فریم میں بھارت کے پنکج ایڈوانی اور لکشمن راوت نے محتاط کھیل پیش کرتے ہوئے ڈبلز فریم 18-58 سے جیت لیا۔ریورس سنگل پر مشتمل چوتھے فریم میں پنکج ایڈوانی پاکستان کے ذوالفقار قادر کے خلاف چھائے رہے اور فریم 39-67 سے جیت لیا تاہم 0-2 کی برتری کے باوجود مجموعی طور پر مقابلہ برابر ہونے پر پاکستانی ٹیم شدید دباﺅ کا شکار تھی اور آخری فریم میں پاکستان کے بابر مسیح کا مقابلہ لکشمن راوت سے ہوا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بابر کامیاب رہے اور پاکستان نے 2-3 سے ٹائٹل جیت کر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔چمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم سونے، بھارتی ٹیم چاندی جبکہ کانسی کا تمغہ مشترکہ طور پر میانمار اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں جیتنے میں کامیاب رہیں۔بابرمسیح اور ذوالفقار قادر پر مشتمل ٹیم کی جانب سے شاندار کھیل پیش کرنے اور ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے پر پی بی ایس ایف کے صدر منور شیخ نے کھلاڑیوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل