حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ڈھائی کروڑ کی پہلی گرانٹ مل گئی

کراچی (نیوزڈیسک) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے عائد جرمانے کی پہلی قسط جمع کرانے کیلئے سندھ حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ڈھائی کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی ہے ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن مالی مشکلات سے دوچار ہے ، پی ایچ ایف کے اکاﺅنٹ میں گزشتہ ماہ صرف تین ہزارروپے تھے۔ذرائع کے مطابق جرمانہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 19اگست ہے، پی ایچ ایف کو جرمانے کی پہلی قسط کی مد میں تقریبا 9ہزار یورو جمع کرانے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری آصف باجوہ نے تین ہفتے قبل وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کرکے دس کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرائی تھی جس کی چار قسطوں میں ادائیگی کی جائے۔سندھ حکومت ماضی میں بھی ہاکی فیڈریشن کو دس کروڑ روپے کی گرانٹ دے چکا ہے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل