حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کلیم اللہ اور ناصر علی کو بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کلیم اللہ اور ناصر علی کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے اور سلیکشن کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ کلیم اللہ اور ناصر علی کی شمولیت سے سلیکٹرز کی تعداد 4 سے بڑھ کر 6 ہوجائے گی۔ 1986 میں کھیل کو خیرباد کہنے والے کلیم اللہ نے پہلی بار فیڈریشن میں کسی عہدے کے لیے کام کرنے پر رضامندی ظاہرکی ہے۔ بہاولپور سے تعلق رکھنے والے معروف فارورڈ کو 176 میچوں میں 97 گول کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ کلیم اللہ نے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس کے فائنل کے اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کرکے پاکستان کو سونے کا تمغہ دلانے میں اہم کردار اداکیا۔ وہ 1982 کے ورلڈ کپ اور ایشین گیمز کے فائنل میں بھی گول کرکے پاکستان کو کامیابی دلاچکے ہیں۔ ملک کے لیے شاندار خدمات پر 1984 میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سابق کپتان ناصرعلی نے 1981 سے 1988 تک ملک کی نمائندگی کی، فل بیک کی پوزیشن پر کھیلتے ہوئے 150 میچوں میں 19 گول اپنے نام کے آگے درج کروائے۔ نیشنل ہاکی چیمپئن شپ سے پہلے پی ایچ ایف نے منظور جونیئر کی سربراہی میں ایاز محمود، وسیم فیروز اور خالد حمید پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیاتھا۔ ذرائع کے مطابق جونیئر کھلاڑیوں کی تلاش کے لیے ستمبر،اکتوبر میں ملک بھر میں ٹرائلز لینے کا پلان ہے جس کے لیے سلیکٹرز کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل