حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

افیل نڈال اور فرانسیسی ٹینس اسٹار گیل مونفلس یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

نیویارک (نیوزڈیسک) بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس اسٹار رافیل نڈال اور فرانسیسی ٹینس اسٹار گیل مونفلس اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔امریکا کے شہر نیویارک میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچز میں اسپین کے نامور ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے سخت مقابلے کے بعد کروشیا کے مارین کلک کو پہلے سیٹ میں 6-3 سے شکست دی۔کروشین کھلاڑی نے دوسرے سیٹ میں کم بیک کرتے ہوئے دوسرے سیٹ میں رافیل نڈال کو 6-3 سے مات دی تاہم اس کے باوجود نڈال نے پہلے سے قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے اگلے سٹریٹ سیٹس میں مارین کلک کو 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ایک اور میچ میں فرانس کے گیل مونفلس نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہسپانوی حریف کھلاڑی پابلو اینڈیوجار کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-1، 6-2 اور 6-2 رہا۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں اسپین کے رافیل نڈال کا مقابلہ ارجنٹائن کے ڈیگو سچوارٹزمین سے ہوگا، فرانس کے گیل مونفلس کا مقابلہ اٹلی کے میٹیو بریٹینی سے ہوگا۔سوئس اسٹار راجر فیڈرر کا مقابلہ بلغاریہ کے گریگور دیمتروف سے ہوگا جبکہ روس کے ففتھ سیڈڈ ڈینل مدودوف کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ کے سٹین وارینکا سے ہوگا۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل