حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

ثانیہ مرزا نے بہن کی شادی طے ہونے کی تصدیق کردی، سابق کپتان اظہر الدین کے بیٹے کے ساتھ ہوگی

حیدرآباد دکن(نیوزڈیسک) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے تصدیق کی ہے کہ ان کی بہن انعم مرزا کی شادی سابق کرکٹر اور کپتان اظہر الدین کے بیٹے محمد اسد الدین سے رواں برس دسمبر میں ہوگی۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ ان کی چھوٹی بہن انعم مرزا رواں برس سابق کرکٹر اظہر الدین کے بیٹے اسد الدین کی دلہن بنیں گی جس کے لیے اہل خانہ نہایت خوش اور پر جوش ہیں۔ ثانیہ مرزا کی بروقت تصدیق سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گردش کرتی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔سیر و تفریح کی غرض سے خاندان کے ہمراہ پیرس میں تعطیلات گزارنے والی انعم مرزا نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں جلد دلہن بننے کی اطلاع دی گئی تھی تاہم اسراریت کو برقرار رکھنے کے لیے دلہا کانام واضح نہیں کیا گیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی خوب تکے لگائے۔سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی گردش کرنے لگی تھیں کہ فیشن ڈیزائنر انعم مرزا دراصل پیرس میں اپنی شادی کے لیے ہی موجود ہیں تاہم تقریب کو خفیہ رکھا جارہا ہے تاہم بہن ثانیہ مرزا کی جانب سے تصدیق کے بعد افواہیں اپنی موت ا?پ مرگئیں۔ قبل ازیں اسد اور انعم نے ساتھ بتائے لمحوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔واضح رہے کہ انعم مرزا کی شادی 18 نومبر 2016ءکو اکبر رشید نامی بزنس مین سے ہوئی تھی تاہم محض ڈیڑھ سال بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات کے باعث طلاق ہوگئی بعدازاں انعم مرزا کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کے صاحبزادے اسد کے ساتھ دیکھا جا رہا تھا۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل