حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان سے واپس لے لی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان سے واپس لے لی۔ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان اوربھارت کا مقابلہ رواں ماہ کے اختتام پر 29 اور 30 نومبر کو اسلام آباد میں ہونا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق آئی ٹی ایف نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پر سیکیورٹی ماہرین کی تازہ رپورٹ کی روشنی میں ڈیوس کپ ٹائی کو نیوٹرل مقام پر منتقل کیا ہے۔انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے مطابق اسے کھلاڑیوں اورآفیشلزکی سیکیورٹی سب سے زیادہ عزیز ہے، فیڈریشن کی جانب سے ڈیوس کپ کے مقابلے کے لیے غیر جانبدار مقام کا فیصلہ کرنے کے لیے پاکستان کو 5 روز دیے گئے ہیں۔اس سے قبل یہ مقابلہ 14 اور 15ستمبر کو اسلام آباد میں ہونا تھا تاہم آئی ٹی ایف نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث اس کی تاریخ آگے بڑھا دی تھی۔بھارت کی جانب سے رواں سال اگست میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔اس کے بعد آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے ٹینس کے عالمی ادارے سے درخواست کی تھی کہ یہ مقابلے کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کیے جائیں تاہم آئی ٹی ایف نے بھارتی مطالبہ مسترد کردیا تھا۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل