حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

ہاکی ورلڈکپ کی میزبانی مسلسل دوسری بار بھارت کو دے دی گئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ہاکی کی عالمی فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی تنظیم (ایف آئی ایچ) نے ایک بار پھر ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کے کو دے دی، بھارت مسلسل دوسری مرتبہ اور 2010 سے تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔میزبان ہونے کی وجہ سے بھارت براہ راست ورلڈ کپ میں پہنچ گیا ہے۔ایف آئی ایچ کے اعلان کے مطابق، لوزین میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی ایک بار پھر بھارت کو دے دی گئی ہے۔ایونٹ 2023 میں ہوگا جس کے شہر کا اعلان بھارتی فیڈریشن بعد میں کرے گی۔ ملائیشیا اور بیلجیم بھی ایونٹ کی میزبانی کے خواہشمند تھے تاہم ایف آئی ایچ نے بھارت کو ترجیح دی۔ایف آئی ایچ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تھیئری ویئل کے مطابق میزبان ملک کے تعین میں ایف آئی ایچ کو آمدن کے مواقع کے امکانات کو بھی زیرغور رکھا گیا تھا۔بھارت مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، 2018 میں بھی ہاکی ورلڈ کپ بھارت میں ہواتھا اس سے قبل 2010 کا ورلڈ کپ بھی بھارت میں کھیلا گیا تھا۔یوں گزشتہ چار میں سے تین ورلڈ کپ بھارت میں ہوگئے۔ میزبان کے طور پر بھارت بغیر کچھ کیے ہی ٹورنامنٹ کھیلنے کا اہل ہوگیا ہے۔پانچ ٹیمیں براعظمی چمپئن شپ جیت کر ایونٹ میں جگہ بنائیں گی جبکہ 16 ملکی ٹورنامنٹ کی بقیہ دس ٹیموں کا فیصلہ 20 ٹیموں کے درمیان رینکنگ کی بنیاد پر ہوم اینڈ اوے کوالیفائرز کے بعد کیا جائے گا۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل