حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کی اب بھی امید ہے، ریسلر انعام بٹ

لاہور (نیوزڈیسک) قومی ریسلر محمد انعام بٹ نے کہا ہے کہ وقت کی کمی کے باجود اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کی اب بھی امید ہے،جدید دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے اب ہمیں خوراک کے استعمال میں بھی جدت لانا ہوگی۔ ایک انٹرویومیں جدید دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے اچھی ٹریننگ کے ساتھ اب ہمیں خوراک کے استعمال میں بھی جدت لانا ہوگی، وقت کی کمی کے باجود اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کی اب بھی امید ہے، ایشین اور ورلڈچمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھاکر دنیائے کھیلوں کے اس سب سے بڑے میلے میں شرکت کا موقع مل سکتاہے۔محمد انعام بٹ نے کہا اولمپکس کی تیاریوں کے لیے یوں تو چار سال سخت محنت اور بیرون ملک ٹریننگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ بار ہا ارباب اختیار سے درخواست کی ہے کہ اچھی ٹریننگ کےلئے یوکرائن، ازبکستان اور دوسرے ملکوں میں بھجوایاجائے لیکن ایسا نہ کیاگیا، اب بھی ہمارےپاس دو سے تین ماہ کا وقت ہے، اگر ساری سہولیات مہیا کی جائیں تو اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کا چانس بن سکتاہے۔پاکستانی ریسلرز کو آگے نام کمانے کےلئے اچھی ٹریننگ کے ساتھ نیوٹریشن کی گائیڈنس بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ جدید دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے اب ہمیں خوراک کے استعمال میں بھی جدت لانا ہوگی۔انعام بٹ کے مطابق ریسلنگ فیڈریشن کی جانب سے کوچز اور ریفریز کے لیے سیمینار کا انعقاد بہت خوش آئندہے۔ کوچز کی ملنے والی اس آگاہی سے گراس روٹ لیول پر پہلوانی شروع کرنے والے نوجوانوں کو بہت فائدہ ہوگا۔کوچز کو جدید قوانین اور ٹیکنیک کا علم ہوگا تو وہ ریسلرز کو بھی بہتر طریقے سے سکھاسکیں گے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل