لاہور ہائیکورٹ: وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہین عدالت کی درخواست مسترد
اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر عمر اکمل معطل، پی ایس ایل سے باہر
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 ماہ میں 72 فیصد کم ہوگیا
حکومت کا مہنگائی کنٹرول نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
مشرف غداری کیس کا فیصلہ سنانےوالی عدالت کی تشکیل کالعدم قراردینے کےخلاف درخواست دائر
لاہور ہائیکورٹ :ہم ٹی وی کے ڈرامے ‘عہد وفا’ پر پابندی کے لیے دائر درخواست مسترد
تازہ تر ین

وقار یونس نے اعزاز چیمہ کو ’چمپئن بولر‘ قرار دیدیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے فاسٹ بولر اعزاز چیمہ کو چمپئن بولر قرار دے دیا۔ اعزاز چیمہ نے گزشتہ روز قائداعظم ٹرافی کے اختتام کے موقع پر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعزاز چیمہ کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ اعزاز چیمہ ایک چمپئن پروفیشنل ہیں۔ شاندار کیریئر پر اعزاز چیمہ کو مبارکباد دیتا ہوں، اعزاز چیمہ پر مجھے فخر ہے۔اعزاز چیمہ نے قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کی، جس نے گزشتہ روز کراچی میں فائنل میں ناردرن کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔قائداعظم ٹرافی کے اختتام کے موقع پر اعزاز چیمہ نے فرسٹ کلاس سے بھی ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔رائٹ آرم فاسٹ بولر اعزاز چیمہ نے قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کی،اعزاز چیمہ نے 140 فرسٹ کلاس میچز میں 572 وکٹیں حاصل کیں۔40 سالہ اعزاز چیمہ نے 7 ٹیسٹ اور 14 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔15 ستمبر 2011 کو زمبابوے کے خلاف بولاوایو میں ٹیسٹ کیریئر کا اغاز کرنے والے اعزاز چیمہ نے ٹیسٹ میچوں میں 31 اعشاریہ 90 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں۔اعزاز چیمہ نے 14 ایک روزہ بین الاقومی اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی اور بالترتیب 23 اور 8 وکٹیں لیں۔واضح رہے اعزاز چیمہ 2012 میں مصباح الحق کی قیادت میں ایشیا کپ جیتنے والی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔ایشیا کپ کے فائنل میں جب بنگلہ دیش کو آخری اوور میں جیت کے لیے صرف 9 رنز درکار تھے تو اعزاز چیمہ نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان رنز کا کامیابی سے دفاع کیا تھا اور ٹیم کو 2 رنز سے فتح دلوائی تھی۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 2020) کے لیے کل انعامی رقم ایک ملین امریکی ڈالرز مقرر کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2008 کے بعد پاکستان میں سب سے بڑے کرکٹ کے میلے، ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوگا۔ ایڈیشن 2020، گذشتہ 4 ایڈیشنز سے اس لیے منفرد ہے کہ رواں سال لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔2016سے شروع ہونے والی لیگ درجہ بدرجہ ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان اور قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے کہاہے کہ پوری کوشش ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ فائیو میں اعزاز کا کامیابی سے دفاع کریں۔سرفراز احمد نے میڈیا کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم میں ان ... تفصیل