چین: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی
دہشتگردی کو کسی مذہب، قومیت اورتہذیب سے نہیں جوڑا جاسکتا، پاک ترک مشترکہ اعلامیہ
ڈیرہ اسماعیل خان ،30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ ،5 یا زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی
نیب نے رانا ثنااللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں 19فروری کو دوبارہ طلب کر لیا
نیب کی ٹیم کے منی لانڈرنگ کیس میں شریف فیملی کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے ،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا
وفاقی حکومت کاچین میں پھنسے طلبہ کے والدین کواعتمادمیں لینے کا فیصلہ
تازہ تر ین

پی ایس ایل شیڈول کا باضابطہ اعلان بدھ کو ہوگا

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں ایک دن میں ہونے والے میچز مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے، یہ فیصلہ پچوں کی حفاظت اور تماشائیوں کی دلچسپی بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پہلی بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام میچ پاکستان ہورہے ہیں، شیڈول کا باضابطہ اعلان بدھ کو کیا جائےگا، لاہور 14، کراچی 9، راولپنڈی 8 اور ملتان 3 میچوں کی میزبانی کرے گا۔افتتاحی تقریب 20 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی۔ فائنل 22 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی خواہش ہے کہ ٹورنامنٹ کے لیے جوش و خروش بڑھایا جائے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی منظور شدہ سیکورٹی کنسلٹنٹ نے چاروں گراﺅنڈز کی سیکورٹی کو کلیئرنس دے دی ہے۔پہلی بار کسی گراﺅنڈ میں ایک دن میں دو میچ نہیں ہوں گے، پہلا میچ دو پہر کو دو بجے شروع ہوگا جبکہ شام کو سات بجے دوسرا میچ کھیلا جائے گا جو رات سوا دس بجے ختم ہوگا۔پی سی بی کی دو ٹیلی وژن پروڈکشن کمپنیاں بیک وقت کام کریں گی۔ایک دن میں ایک شہر کو دو میچ نہ دینے کی وجہ یہ ہے کہ ٹورنامنٹ کا جوش و خروش پورے ملک میں ہو پھر پچوں پر زیادہ دباﺅنہ ہو اور کوالٹی کرکٹ برقرار رہے۔

مزید خبر یں

لاہور(نیوز ڈیسک) مارلی بون کرکٹ ٹیم (ایم سی سی) 48 سال بعد سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی ۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق واضح رہے ایم سی سی کے کپتان کمار سنگا کارا 11 سال بعد پاکستان آئے ... تفصیل

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو جیت کی ضرورت تھی ،س سے ہمیں پوائنٹس ملیں گے، ٹیسٹ چمپئن شپ کے لیے ہر میچ ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک) سپورٹس بورڈ پنجاب اور کبڈی فیڈریشن پاکستان کے باہمی تعاون سے ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ 2020ءکے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے، پنجاب سٹیڈیم میں پیر کے روز پہلا میچ بھارت اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان ہوا، بھارت کی ٹیم جرمن کھلاڑیوں ... تفصیل