چین: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی
دہشتگردی کو کسی مذہب، قومیت اورتہذیب سے نہیں جوڑا جاسکتا، پاک ترک مشترکہ اعلامیہ
ڈیرہ اسماعیل خان ،30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ ،5 یا زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی
نیب نے رانا ثنااللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں 19فروری کو دوبارہ طلب کر لیا
نیب کی ٹیم کے منی لانڈرنگ کیس میں شریف فیملی کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے ،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا
وفاقی حکومت کاچین میں پھنسے طلبہ کے والدین کواعتمادمیں لینے کا فیصلہ
تازہ تر ین

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ3جنوری سے شروع ہوگا

سنچورین(نیوزڈیسک) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ3 سے 7 جنوری 2020 ءکو کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائیگا ۔ شیڈیول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 16 سے 20 جنوری تک پورٹ الزبتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کےمطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 4 فروری کو کیپ ٹاﺅن، دوسرا 7 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے، جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 9 فروری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 12 فروری کو ایسٹ لندن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 14 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، پہلے دونوں میچز نائٹ ہونگے، سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 16 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کو 4 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پروٹیز نے انگلینڈ کو 107 رنز سے شکست دی ۔

مزید خبر یں

لاہور(نیوز ڈیسک) مارلی بون کرکٹ ٹیم (ایم سی سی) 48 سال بعد سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی ۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق واضح رہے ایم سی سی کے کپتان کمار سنگا کارا 11 سال بعد پاکستان آئے ... تفصیل

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو جیت کی ضرورت تھی ،س سے ہمیں پوائنٹس ملیں گے، ٹیسٹ چمپئن شپ کے لیے ہر میچ ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک) سپورٹس بورڈ پنجاب اور کبڈی فیڈریشن پاکستان کے باہمی تعاون سے ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ 2020ءکے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے، پنجاب سٹیڈیم میں پیر کے روز پہلا میچ بھارت اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان ہوا، بھارت کی ٹیم جرمن کھلاڑیوں ... تفصیل