چین: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی
دہشتگردی کو کسی مذہب، قومیت اورتہذیب سے نہیں جوڑا جاسکتا، پاک ترک مشترکہ اعلامیہ
ڈیرہ اسماعیل خان ،30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ ،5 یا زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی
نیب نے رانا ثنااللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں 19فروری کو دوبارہ طلب کر لیا
نیب کی ٹیم کے منی لانڈرنگ کیس میں شریف فیملی کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے ،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا
وفاقی حکومت کاچین میں پھنسے طلبہ کے والدین کواعتمادمیں لینے کا فیصلہ
تازہ تر ین

ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے تو ٹھیک ٹی ٹونٹی میچز نہیں کھیلیں گے ، پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ حکام پر واضح کردیا

لاہور (نیوزڈیسک) ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے تو ویل کم، ورنہ صرف ٹی ٹونٹی میچوں کی میزبانی نہیں کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کرکٹ حکام پر واضح کردیا۔پی سی بی ٹیسٹ میچوں کی ہوم گراونڈ میں میزبانی کے موقف پر ڈٹ گیا۔ پاکستان بنگلہ دیش سیریز کے مستقبل کا فیصلہ اگلے ہفتے ہوگا۔دونوں ملکوں کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دو ٹیسٹ میچ کی میزبانی پاکستان نے کرنی ہے تاہم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کرچکا ہے ۔ مہمان بورڈ کا موقف ہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل لیتے ہیں۔ اس کے بعد ٹیسٹ میچز کھیل لیں گے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ میچز کھےلنا ضروری ہیں۔یہ بات ہم نے بنگلہ بورڈ کو بتادی ہے بصورت دیگر ٹی ٹوئنٹی میچز بھی بعد میں ٹیسٹ میچز کے ساتھ ہوسکتے ہیں۔ترجمان بورڈ نے واضح کیا کہ ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تجویز دی ہے اور نہ ہی ہمارا کوئی ایسا ارادہ ہے۔ ہم فل سیریز کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبر یں

لاہور(نیوز ڈیسک) مارلی بون کرکٹ ٹیم (ایم سی سی) 48 سال بعد سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی ۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق واضح رہے ایم سی سی کے کپتان کمار سنگا کارا 11 سال بعد پاکستان آئے ... تفصیل

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو جیت کی ضرورت تھی ،س سے ہمیں پوائنٹس ملیں گے، ٹیسٹ چمپئن شپ کے لیے ہر میچ ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک) سپورٹس بورڈ پنجاب اور کبڈی فیڈریشن پاکستان کے باہمی تعاون سے ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ 2020ءکے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے، پنجاب سٹیڈیم میں پیر کے روز پہلا میچ بھارت اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان ہوا، بھارت کی ٹیم جرمن کھلاڑیوں ... تفصیل