لاہور ہائیکورٹ: وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہین عدالت کی درخواست مسترد
اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر عمر اکمل معطل، پی ایس ایل سے باہر
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 ماہ میں 72 فیصد کم ہوگیا
حکومت کا مہنگائی کنٹرول نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
مشرف غداری کیس کا فیصلہ سنانےوالی عدالت کی تشکیل کالعدم قراردینے کےخلاف درخواست دائر
لاہور ہائیکورٹ :ہم ٹی وی کے ڈرامے ‘عہد وفا’ پر پابندی کے لیے دائر درخواست مسترد
تازہ تر ین

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کیلنڈر ایونٹس کا اعلا ن کردیا

لاہور( نیوزڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 2020ءکیلنڈر ایونٹس کا اعلا ن کردیا،کوئی غیر ملکی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کررہی ۔کیلنڈر میں 7بین الاقوامی اور 20 ملکی ایونٹس شیڈول کیے گئے ہیں۔ پروگرام کے مطابق امسا ل پاکستان کی ٹیمیں 7مختلف بین الاقوامی ایونٹس میں حصہ لیں گی۔قومی ویمن جونیئر ہاکی ٹیم 6 سے 12 اپریل تک جاپان میں جونیئر ویمن ایشیا ءکپ میں شرکت کرے گی۔ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اپریل ،مئی میں تربیتی دورہ کرے گی ۔11 سے 18 اپریل تک قومی ہاکی ٹیم سلطان اذلان شاہ کپ میں شرکت کے لیے ملائیشیاءجاے گی۔جون ،جولائی میں قومی سینئر ٹیم تربیتی دورہ پر روانہ ہوگی۔قومی جونیئر ٹیم 4 سے 12 جون تک بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں جونیئر ایشیاءکپ میں حصہ لے گی ۔قومی ہاکی ٹیم سال کا اختتام 17 سے 27 نومبر تک مینز ایشین چمپئنزٹرافی میں شرکت سے کرے گی۔تربیتی دوروں کے مقام اور میچز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ستمبر میں قومی سینئر ہاکی چمپئن شپ ہوگی،اکتوبر میں پاکستان ہاکی سپر لیگ کروانے کاایک بار پھر اعادہ کیا گیا ہے ،فیڈریشن کی جانب سے اپنے ملک میں 20ایونٹس شیڈول کئے گئے ہیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 2020) کے لیے کل انعامی رقم ایک ملین امریکی ڈالرز مقرر کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2008 کے بعد پاکستان میں سب سے بڑے کرکٹ کے میلے، ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوگا۔ ایڈیشن 2020، گذشتہ 4 ایڈیشنز سے اس لیے منفرد ہے کہ رواں سال لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔2016سے شروع ہونے والی لیگ درجہ بدرجہ ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان اور قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے کہاہے کہ پوری کوشش ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ فائیو میں اعزاز کا کامیابی سے دفاع کریں۔سرفراز احمد نے میڈیا کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم میں ان ... تفصیل