چین: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی
دہشتگردی کو کسی مذہب، قومیت اورتہذیب سے نہیں جوڑا جاسکتا، پاک ترک مشترکہ اعلامیہ
ڈیرہ اسماعیل خان ،30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ ،5 یا زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی
نیب نے رانا ثنااللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں 19فروری کو دوبارہ طلب کر لیا
نیب کی ٹیم کے منی لانڈرنگ کیس میں شریف فیملی کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے ،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا
وفاقی حکومت کاچین میں پھنسے طلبہ کے والدین کواعتمادمیں لینے کا فیصلہ
تازہ تر ین

انتھک محنت کے بدولت ملک کا نام روشن کیا ، حمزہ خان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) برٹش جونیئر اوپن سکواش میں انڈر 15 کا ٹائٹل جیتنے والے حمزہ خان نے کہاہے کہ انتھک محنت کے بدولت ملک کا نام روشن کیا ، مزید انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹس کی بھر پور تیاری کروں گا ،ٹائٹل جیتنے میں کوچزنے بھر پور تیاری کروائی ، دنیا میں ملک کانام روشن کرنا بڑا اعزاز ہے،والدین اور قوم کی دعاﺅں کے باعث کامیابی ملی ہے ،ٹور نا منٹ کےلئے بہت زیادہ محنت کی تھی ، کوچز ز نے ہماری بھرپور حوصلہ افزائی کی، کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں ۔ وطن واپس پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کترے ہوئے حمزہ خان نے کہاکہ ٹورنامنٹ کیلئے بہت زیادہ محنت کی تھی،کوچزز نے ہماری بھرپور حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہاکہ ٹیم انتظامیہ نے ہمارے ساتھ بہت محنت کی، والدین اور قوم کی دعاﺅں کے باعث کامیابی ملی۔وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر درانی نے کہاکہ حمزہ کو مبارکباد دیتا ہوں ،دیگر کھلاڑیوں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں ،میڈیا نے کھلاڑیوں کو بہت سراہا۔ انہوں نے کہاکہ جونیئر سکواش میں میڈل جیتنے سے سنہری دور واپس آئے گا۔انہوںنے کہاکہ لڑکوں نے ثابت کردیا کہ پاکستان میں بہے زیادہ ٹیلنٹ ہے۔ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ آمنہ عمران نے کہا کہ حمزہ اور باقی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتی ہوں،ٹیلنٹ ہنٹ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس بی کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کرے گی،بچوں نے بہت زیادہ محنت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل کے جان شیر اور جہانگیر تیار ہو رہے ہیں ۔برٹش جونئیر سکواش پلئیرز نور زمان نے کہاکہ میں نے کوشش کی جیتنے کی مگر منٹلی میں کور نہ کر سکا ،پورا عزم تھا جیت کا مگر میں ہمت ہار گیا تھا ، بہت پریشر لینے کی وجہ سے گیم متاثر ہوئی۔واضح رہے کہ حمزہ خان نے برٹش جونیئر اوپن اسکواش چمپئن شپ میں 8 سال بعد پاکستان کیلئے ٹائٹل جیتا اورفائنل میں انگلینڈ کے یوسف شیخ کو 16 منٹ میں 4-11 ، 3-11 اور 7-11 سے شکست دےدی۔

مزید خبر یں

لاہور(نیوز ڈیسک) مارلی بون کرکٹ ٹیم (ایم سی سی) 48 سال بعد سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی ۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق واضح رہے ایم سی سی کے کپتان کمار سنگا کارا 11 سال بعد پاکستان آئے ... تفصیل

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو جیت کی ضرورت تھی ،س سے ہمیں پوائنٹس ملیں گے، ٹیسٹ چمپئن شپ کے لیے ہر میچ ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک) سپورٹس بورڈ پنجاب اور کبڈی فیڈریشن پاکستان کے باہمی تعاون سے ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ 2020ءکے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے، پنجاب سٹیڈیم میں پیر کے روز پہلا میچ بھارت اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان ہوا، بھارت کی ٹیم جرمن کھلاڑیوں ... تفصیل