چین: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی
دہشتگردی کو کسی مذہب، قومیت اورتہذیب سے نہیں جوڑا جاسکتا، پاک ترک مشترکہ اعلامیہ
ڈیرہ اسماعیل خان ،30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ ،5 یا زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی
نیب نے رانا ثنااللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں 19فروری کو دوبارہ طلب کر لیا
نیب کی ٹیم کے منی لانڈرنگ کیس میں شریف فیملی کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے ،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا
وفاقی حکومت کاچین میں پھنسے طلبہ کے والدین کواعتمادمیں لینے کا فیصلہ
تازہ تر ین

ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ‘پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو شکست دے دی

کراچی (نیوزڈیسک) سہ فریقی قومی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو 25 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں آلرانڈ کارکردگی دکھانے پر عالیہ ریاض کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ اوپنر جویریہ خان نے 32 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے عائشہ نسیم کے ہمراہ 70 رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی، جس کے بعد آلرانڈر عالیہ ریاض کے 27 رنز کی بدولت پی سی بی بلاسٹرز کی میچ میں پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی۔ پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سے نشرہ سندھو اور کائنات امتیاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں پی سی بی ڈائنامائٹس کی ٹیم مطلوبہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر محض 119 رنز ہی بناسکی۔ پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سےاوپنرناہید ہ خان اور ارم جاوید 35،35 رنز بناکرنمایاں رہیں۔ پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے عالیہ ریاض اور انعم امین نے 2،2 جبکہ نتالیہ پرویز، رامین شمیم اور ماہم طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبر یں

لاہور(نیوز ڈیسک) مارلی بون کرکٹ ٹیم (ایم سی سی) 48 سال بعد سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی ۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق واضح رہے ایم سی سی کے کپتان کمار سنگا کارا 11 سال بعد پاکستان آئے ... تفصیل

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو جیت کی ضرورت تھی ،س سے ہمیں پوائنٹس ملیں گے، ٹیسٹ چمپئن شپ کے لیے ہر میچ ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک) سپورٹس بورڈ پنجاب اور کبڈی فیڈریشن پاکستان کے باہمی تعاون سے ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ 2020ءکے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے، پنجاب سٹیڈیم میں پیر کے روز پہلا میچ بھارت اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان ہوا، بھارت کی ٹیم جرمن کھلاڑیوں ... تفصیل