حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ، بسمہ معروف اور منیبہ علی کی نصف سنچریوں نے پی سی بی چیلنجرز کو فتح دلادی

لاہور( نیوزڈیسک) سہ فریقی قومی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی چیلنجرز نے پی سی بی بلاسٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی ۔ پی سی بی بلاسٹرز کی یہ ایونٹ میں مسلسل دوسری ناکامی ہے۔ پی سی بی چیلنجرز کی کپتان بسمہ معروف کو 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں پی سی بی بلاسٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر جویریہ خان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی۔ جویریہ خان کی جانب سے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت پی سی بی بلاسٹرز نے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ پی سی بی چیلنجرز کی جانب سے فاطمہ ثنا، ندا ڈار اور عروب شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں پی سی بی چیلنجرز کی جانب سے بسمہ معروف اور منیبہ علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں بیٹرز کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 121 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔کپتان بسمہ معروف 47 گیندوں پر 62 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہیں۔ ان کی اننگز میں 8 چوکے شامل تھے۔ منیبہ علی 56 رنز بناکر آٹ ہوئیں۔ پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے انعم امین اور رامین شمیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔  منگل کے روز پی سی بی چیلنجرز اورپی سی بی ڈائنا مائٹس مد مقابل ہوں گی ۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل