چین: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی
دہشتگردی کو کسی مذہب، قومیت اورتہذیب سے نہیں جوڑا جاسکتا، پاک ترک مشترکہ اعلامیہ
ڈیرہ اسماعیل خان ،30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ ،5 یا زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی
نیب نے رانا ثنااللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں 19فروری کو دوبارہ طلب کر لیا
نیب کی ٹیم کے منی لانڈرنگ کیس میں شریف فیملی کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے ،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا
وفاقی حکومت کاچین میں پھنسے طلبہ کے والدین کواعتمادمیں لینے کا فیصلہ
تازہ تر ین

بنگلہ دیش کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان ،محمد عامر اور فخر زمان ڈراپ ،شعیب ملک اور حفیظ کی واپسی

لاہور( نیوزڈیسک) بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ، محمد عامر اور فخر زمان کو قومی ٹیم سے ڈراپ کر کے شعیب ملک اور محمد حفیظ کو دوبارہ قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ٹیم کا اعلان کیا جبکہ جب کوارڈی نیٹر سلیکشن کمیٹی ندیم خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کو دوبارہ فتح کی ڈگر پر گامزن کرنے کے لیے ہم نے بہت سوچ سمجھ کر اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احسن علی، عماد بٹ، حارث رﺅف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، موسی خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔مصباح الحق نے کہا کہ محمد حفیظ تجربہ کار ہیں اور انہوں نے پرفارم کیا ہوا ہے، گوکے محمد حفیظ تھوڑی کرکٹ کھیلا ہے مگر وہ پاکستان کے لیے پرفارم کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ نوجوان کھلاڑی کھیلیں جس کیلئے اچھا اسکواڈ ترتیب دینے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ کامران اکمل کی کارکردگی پر بھی نظر رکھی جارہی ہے تاہم فی الحال محمد رضوان کو موقع دیا گیا ہے۔ بہترین کمبی نیشن حاصل کرلینے تک تجربے کرتے رہیں گے اور اس کیلئے ہمارے پاس بہت وقت ہے،ورلڈ کپ تک دیکھیں گے کون سا بہترین کمبی نیشن بنتا ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ حارث رﺅف کی بگ بیش میں کارکردگی سب کے سامنے ہے اور شاداب کی کارکردگی بہترہورہی ہے۔ عثمان قادر کی کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کو خوف کے باعث ٹیم میں نہیں لائے بلکہ میچ جیتنے کے لئے لائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے جن نتائج کی توقع کر رہے تھے وہ نہیں حاصل کرسکے، ٹیم کی تشکیل مکمل مشاورت سے کی گئی۔مصباح الحق نے مزید کہا کہ دو دن کی محنت سے ٹیم تشکیل دی، ہر کھلاڑی کی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں، سرفراز احمد کی فٹنس بہتر ہے، پی ایس ایل سامنے ہے پرفارم کریں گے تو کسی بھی وقت واپس آسکتے ہیں۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پی ایس ایل کے بعد قومی ٹیم کی نئی شیپ نظر آئے گی جو پرفارم کرے گا وہ ٹیم میں رہے گا۔ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ جب ٹیم کی سلیکشن ہوتی ہے تو کامران اکمل اور سلمان بٹ سمیت ہر کھلاڑی پر بات ہوتی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض جیسے سینئرز ٹیم میں ہوں تو نوجوانوں کو موقع دینا دشوار ہو جاتا ہے، مختلف کھلاڑیوں کو موقع دے رہے تھے اس لیے سینئر کھلاڑی ٹیم میں نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آسٹریلیا میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا، بنگلہ دیش کے خلاف بھی تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کمبی نیشن بنایا ہے۔مصباح الحق نے کہاکہ ہمیں شکستوں سے جان چھڑا کراب وننگ ٹریک پر چڑھنا ہوگا۔سری لنکا اور آسٹریلیا کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں مختلف کمبی نیشنزاپنائے گئے مگر نتائج توقعات کے مطابق نہیں رہے۔مصباح الحق نے کہاکہ شعیب ملک اور محمد حفیظ دونوں کے میچز کی تعداد کو ملایا جائے تو کل200 ٹی ٹونٹی میچزبنتے ہیں، اس کثیر تجربے کے ہمراہ نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لائے گا۔چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ٹیم سے ڈراپ کیے گئے کھلاڑی ہرگز مستقبل کے لیے ان کی حکمت عملی سے خارج نہیں ہوئے بلکہ ان کھلاڑیوں کی بین الاقوامی کرکٹ میں حالیہ کارکردگی اور قومی ٹی ٹونٹی کپ میں کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے قومی اسکواڈ میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں۔قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ وہ اسکواڈکے انتخاب پر خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کی شمولیت سے متعلق اپنی درخواست کی منظوری پر سلیکشن کمیٹی کے مشکور ہیں۔ بابراعظم نے کہاکہ دونوں کرکٹرز اب بھی محدود فارمیٹ میں مزید کچھ عرصہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کے اہل ہیں۔قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ احسان علی، عماد بٹ اور حارث رﺅف جیسے باصلاحیت کرکٹرز کے انتخاب کے لیے یہ وقت موزوں ہے۔

مزید خبر یں

لاہور(نیوز ڈیسک) مارلی بون کرکٹ ٹیم (ایم سی سی) 48 سال بعد سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی ۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق واضح رہے ایم سی سی کے کپتان کمار سنگا کارا 11 سال بعد پاکستان آئے ... تفصیل

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو جیت کی ضرورت تھی ،س سے ہمیں پوائنٹس ملیں گے، ٹیسٹ چمپئن شپ کے لیے ہر میچ ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک) سپورٹس بورڈ پنجاب اور کبڈی فیڈریشن پاکستان کے باہمی تعاون سے ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ 2020ءکے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے، پنجاب سٹیڈیم میں پیر کے روز پہلا میچ بھارت اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان ہوا، بھارت کی ٹیم جرمن کھلاڑیوں ... تفصیل