پاکستان میں ایک ہی روز میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق، ملک بھر میں ہلاکتیں 16 ،کیسز 1542ہو گئے
پاکستان میں کورونا سے 12 افراد جاں بحق ،متاثرہ افراد کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی
پاکستان کا سرحدیں مزید 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان
وفاقی حکومت کاکورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کے بعد لیبارٹریز کی تعداد 14 سے بڑھا کر24 تک لے جانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا ملکی معیشت کیلئے ضروری صنعتوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ
کورونا وائرس: چین سے طبی سامان اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی
کورونا وائرس، دنیا میں 27 ہزار سے زائد ہلاکتیں، 597,258 متاثر
وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا زائرین سے متعلق الزام پر خواجہ آصف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
آزا د کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کو مکمل اجازت دینے کا فیصلہ
تازہ تر ین

مشفیق الرحیم اور بنگلہ دیش کوچنگ اسٹاف کے 5اراکین دورہ پاکستان سے دستبردار

ڈھاکہ (نیوزڈیسک) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز مشفیق الرحیم اور کوچنگ اسٹاف کے پانچ اراکین دورہ پاکستان سے دستبردار ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم تین ٹی20 اور ایک ٹیسٹ میچ کےلئے پاکستان کا دورہ کرے گی تاہم دورے سے قبل ہی ٹیم کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم نے پاکستان جانے سے انکار کردیا جبکہ بنگلہ دیش کے کوچنگ اسٹاف کے 5اراکین بھی دورے سے دستبردار ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مشفیق نے اس فیصلے کی وجہ اہپنے اہلخانہ کے تحفظات کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی20، ٹیسٹ یا ون ڈے کسی بھی میچ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ میرے لیے بنگلہ دیش کے لیے نہ کھیلنے سے بڑا کوئی گناہ نہیں لیکن میں نے پاکستان سپر لیگ کے مکمل طور پر پاکستان میں انعقاد کی خبر سن کر ہی لیگ کے لیے کسی بھی قسم کی پیشکش سے انکار کردیا تھا کیونکہ میرے اہلخانہ راضی نہیں ہوئے تاہم وکٹ کیپر بلے باز نے تسلیم کیا پاکستان کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور جیسے ہی میں اگلے دو سال میں مزید ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی تو میرا بھی دورے کے لیے اعتماد بحال ہو جائے گا۔یاد رہے کہ مشفیق کے انکار کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم مزید کمزور ہو گئی ہے جسے پابندی کا شکار شکیب الحسن کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوں گی۔دوسری جانب بنگلہ دیش کے بیٹنگ اور فیلدنگ کوچ سمیت کوچنگ اسٹاف کے پانچ اراکین دورہ پاکستان سے دستبردار ہو گئے ہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کرکٹ آپریشنز اکرم خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹنگ کوچ نیل میکنزی، فیلڈنگ کوچ ریان ک±ک دورہ پاکستان سے دستبردار ہو گئے ہیں جبکہ باﺅلنگ کوچ کی ہم ابھی تصدیق نہیں کر سکتے۔انہوںنے کہاکہ اس کے علاوہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ماریو ولاوراین کا حال ہی میں ہاتھ ٹوٹ گیا تھا ، ٹیم اینالسٹ کی خدمات بھی اسکائپ پر ہی دستیاب ہوں گی۔یاد رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم کے ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو پہلے دورہ پاکستان کی خواہش ظاہر کر چکے تھے البتہ اب انہیں کوچنگ عملے میں صرف فزیو جولین سیلافاٹو کی خدمات حاصل ہوں گی۔

مزید خبر یں

سڈنی(نیوزڈیسک)بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے سب پابندی کا شکار سابق آسٹریلین کپتان اسٹیو اسمتھ کی پابندی کی مدت کا خاتمہ ہو گیا ہے جس کے ساتھ ہی وہ دوبارہ آسٹریلین ٹیم کی قیادت کے اہل ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 2018 کے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ... تفصیل

لاہور(نیوزڈیسک)ڈین جونز نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ کبھی اس عہدے کیلئے درخواست نہیں دوں گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز سے نے سوشل میڈیا پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ... تفصیل

جوہانسبرگ(نیوزڈیسک)جنوبی افریقی فاسٹ بولرڈیل اسٹین نے کہاہے کہ میں نے ہوٹل اور اسٹیڈیم تک محدود رہ کر بھی بہت لطف اٹھایا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیل اسٹین نے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کا اعزاز پایا۔انھوں نے انسٹاگرام لائیو چیٹ ... تفصیل