حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

رافیل نڈال کو آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر چار مقامی اسٹار ڈومینک تھیم نے شکست دے دی

میلبور ن (نیوز ڈیسک)عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال کو سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر چار مقامی اسٹار ڈومینک تھیم نے شکست دے دی۔میلبورن پاک میں آسٹریلین اوپن کے ٹاپ سیڈ ہسپانوی اسٹار رافیل نڈال اور آسٹریلیا کے ڈومینک تھیم کے درمیان کوارٹر فائنل میں مقابلہ ہوا جہاں عالمی نمبر چار نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ڈومینک تھیم نے شان دار کارکردگی کے ذریعے عالمی نمبر ایک کے ریکارڈ 20واں گرینڈ سلیم حاصل کرنے کا خواب بھی چکنا چور کردیا جو کہ راجر فیڈرر کا ریکارڈ ہے۔کوارٹر فائنل میں ہونے والے یادگار مقابلے میں ڈومینک تھیم نے رافیل نڈال کو 7-6، 7-6، 6-4 اور 7-6 سے شکست دی۔نڈال اور تھیم اس سے قبل گزشتہ پانچوں گرینڈ سلیم مقابلوں میں آمنے سامنے آئے تھے جہاں نڈال نے کامیابی حاصل کی تھی ،فرنچ اوپن کے گزشتہ دونوں فائنل میں بھی سخت مقابلہ ہوا تھا۔ڈومینک تھیم پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں جہاں ان کا مقابلہ جرمنی سے تعلق رکھنے والے الیگزینڈر زویروف سے ہوگا۔دوسرے کوارٹر فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر نے سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی اسٹین واورینکا کو 1-6، 6-3، 6-4 اور 6-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔یادگار کامیابی کے بعد ڈومینک تھیم کا کہنا تھا کہ پورا میچ بہت اچھے معیار کا تھا، میرے خیال میں ہم دونوں اچھی فارم میں تھے۔ڈومینک تھیم نے کہا کہ میں محسوس کر رہا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ صحیح صورت حال پر ہوں، یہ ضروری تھا کیونکہ نڈال عظیم کھلاڑی ہیں اور آپ کو قسمت کا ساتھ درکار ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک عظیم چمپئن کھلاڑی کو ہرانے پر خوشی ہے اور جس طرح میچ کھیلا اس پر مجھے فخر ہے اور یہ میرے لیے یادگار ہے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل