پاکستان میں ایک ہی روز میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق، ملک بھر میں ہلاکتیں 16 ،کیسز 1542ہو گئے
پاکستان میں کورونا سے 12 افراد جاں بحق ،متاثرہ افراد کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی
پاکستان کا سرحدیں مزید 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان
وفاقی حکومت کاکورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کے بعد لیبارٹریز کی تعداد 14 سے بڑھا کر24 تک لے جانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا ملکی معیشت کیلئے ضروری صنعتوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ
کورونا وائرس: چین سے طبی سامان اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی
کورونا وائرس، دنیا میں 27 ہزار سے زائد ہلاکتیں، 597,258 متاثر
وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا زائرین سے متعلق الزام پر خواجہ آصف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
آزا د کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کو مکمل اجازت دینے کا فیصلہ
تازہ تر ین

بنگلا دیش کے خلاف موقع ملا تو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا‘موسیٰ خان

لاہور(نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر موسی خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں بابر اعظم سے سامنے ہو تو انہیں آﺅٹ کرنے کی کوشش کروں گا، بنگلا دیش کے خلاف موقع ملا تو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔پریکٹس میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر موسی خان کا کہنا تھا کہ محنت کررہا ہوں اور اپنی فٹنس اور فارم پر توجہ ہے۔موسی خان کا مزید کہنا تھا کہ وقار یونس کے آنے سے کارکردگی میں بہت بہتری آئی ہے جبکہ کبھی اپنے چھوٹے قد کے حوالے سے نہیں سوچا، بنگلا دیش کے خلاف موقع ملا تو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔فاسٹ بالر کا کہنا ہے کہ میری توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر مرکوز ہے اور اسی فارمیٹ میں پرفارمنس دکھانے کی کوشش ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے اوپننگ بیٹسمین عابد علی نے سابق بھارتی کپتان اظہر الدین کا ریکارڈ توڑنے کے لیے ٹیسٹ میچ کے دوران مسلسل تیسری سنچری بنانے کی ٹھان لی۔پریکٹس میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گا کہ تیسری سنچری سکور کرکے اظہر الدین کا ریکارڈ برابر کروں۔نوجوان اوپنر کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 2 ہفتے سے کیمپ جاری ہے، مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتروں گا۔عابد علی کا مزید کہنا تھا کہ میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے اور ہر فارمیٹ میں کھیلنے کو تیار ہوں، اپنے پلان کے مطابق کرکٹ کھیلوں گا، کبھی مایوس نہیں ہوا اسی وجہ سے بہترین پرفارم کیا۔ٹیسٹ اوپنر کا کہنا تھا کہ ون ڈے سیریز کی طرح ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 7 فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

مزید خبر یں

سڈنی(نیوزڈیسک)بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے سب پابندی کا شکار سابق آسٹریلین کپتان اسٹیو اسمتھ کی پابندی کی مدت کا خاتمہ ہو گیا ہے جس کے ساتھ ہی وہ دوبارہ آسٹریلین ٹیم کی قیادت کے اہل ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 2018 کے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ... تفصیل

لاہور(نیوزڈیسک)ڈین جونز نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ کبھی اس عہدے کیلئے درخواست نہیں دوں گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز سے نے سوشل میڈیا پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ... تفصیل

جوہانسبرگ(نیوزڈیسک)جنوبی افریقی فاسٹ بولرڈیل اسٹین نے کہاہے کہ میں نے ہوٹل اور اسٹیڈیم تک محدود رہ کر بھی بہت لطف اٹھایا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیل اسٹین نے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کا اعزاز پایا۔انھوں نے انسٹاگرام لائیو چیٹ ... تفصیل