لاہور (نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن سے قبل مکمل ردہم حاصل کرنے لیے پر عزم ہیں۔تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی گزشتہ برس پہلے کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے اور جونہی انہوں نے کمر کی تکلیف سے نجات پائی تو ان کی دائیں پسلیوں میں ہیر لائن فریکچر کا انکشاف ہوا، اس وقت سے حسن علی پاکستان ٹیم سے باہر ہیں اور اِن دنوں مکمل فٹنس کے حصول کے لیے ری ہیب پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔حسن علی کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں باقاعدگی سے بولنگ کر رہے ہیں تاکہ جلد از جلد ردہم حاصل کر سکیں، فاسٹ بولر فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ذرائع ٹیم مینجمنٹ کے مطابق حسن علی اب بولنگ اور دوسری ڈرلز کے دوران مشکل محسوس نہیں کر رہے، وہ تیزی سے ردہم حاصل کر رہے ہیں، میچ پریکٹس کے دوران ان میں مزید بہتری آجائے گی۔
لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل
کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل
لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل