پاکستان میں ایک ہی روز میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق، ملک بھر میں ہلاکتیں 16 ،کیسز 1542ہو گئے
پاکستان میں کورونا سے 12 افراد جاں بحق ،متاثرہ افراد کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی
پاکستان کا سرحدیں مزید 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان
وفاقی حکومت کاکورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کے بعد لیبارٹریز کی تعداد 14 سے بڑھا کر24 تک لے جانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا ملکی معیشت کیلئے ضروری صنعتوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ
کورونا وائرس: چین سے طبی سامان اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی
کورونا وائرس، دنیا میں 27 ہزار سے زائد ہلاکتیں، 597,258 متاثر
وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا زائرین سے متعلق الزام پر خواجہ آصف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
آزا د کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کو مکمل اجازت دینے کا فیصلہ
تازہ تر ین

اظہر علی اور نسیم شاہ کا بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو جیت کی ضرورت تھی ،س سے ہمیں پوائنٹس ملیں گے، ٹیسٹ چمپئن شپ کے لیے ہر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے،عامر اور وہاب ریاض کے بعد شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی صورت میں اچھے باولرز مل گئے ہیں، اگلے میچ میں وکٹ کے حساب سے سلیکشن کریں گے، جو ٹیم کےلئے اچھا ہو گا اسے ضرور کھلایا جائے گا، فواد میں صلاحیت ہے وہ کسی بھی وقت کھیل سکتے ہیں ۔پاکستانی فاسٹ باولر نسیم شاہ نے بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی اور اپنی ہیٹ رک پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جیت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں ،پرفامنس پاکستان کے نام کرتا ہوں،پاکستان میں کرکٹ بحال ہو ئی،ہیٹرک بال پر کپتان نے بال اندر سوئنگ کرنے کا مشورہ دیا،مجھے معمولی انجری ہوئی جو جلد ٹھیک ہو جائے گی ۔میچ کے اختتام پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کپتان اظہر علی نے کہا کہ حارث بیٹنگ کے ساتھ باولنگ بھی اچھی کرتا ہے اس لیے اسے کھلایا۔ انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ میں جیتنا اصل مقصد ہے، کوشش ہے ٹیسٹ رینکنگ میں پوزیشن ٹھیک رہے۔ انہوں نے کہاکہ نسیم شاہ اور شاہین اچھے باﺅلر سامنے آئے ہیں، شاہین نے ٹیسٹ میں اچھی باولنگ کی جس کو بھی موقع ملے وہ کارکردگی دیکھائے، ان فاسٹ باولر کو دیکھ کر نئے باولرز کو حوصلہ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ سپنر ماضی میں وکٹ لیتے ہیں تاہم فاسٹ باولر زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں، یاسر شاہ سے لوگوں کی توقعات زیادہ تھیں، وہ ہمارے چمپئن باﺅلر ہے، یہاں سپنر کےلئے زیادہ ماحول نہیں تھاوہ اپنے آپ کو ہر ماحول میں ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ہوم کنڈیشن کا ہر ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے، کچھ عرصے سے ہماری بیٹنگ بہتر چل رہی ہے،۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کا شکریہ وہ یہاں آئے، پہلے سری لنکا آیا ان کا بھی بہت شکریہ ،بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، تمیم اقبال بہت اچھا کھلاڑی ہے اسے جلدی آﺅٹ کرنے کی کوشش تھی جس میں کامیاب رہے، بابر اور شان باالخصوس حارث اور اسد کی بہترین پارٹنر شپ رہی تاہم جیت کا کریڈٹ باولر کو جاتا ہے، نسیم شاہ کو ہیڑک کو انجوائے کیا ،کراوڈ بھی لطف اندوز ہوا، جان بوجھ کر فائن لیگ پر بھیجا تاکہ شائقین اس کو داد دیں اور یہ اپنے ہوم گراﺅنڈ میں انجوائے کرے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ فواد عالم کسی بھی وقت اپنے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ حارث اپنے جگہ اور فواد عالم اپنی جگہ بہتر کھیلنے والے ہیں۔

مزید خبر یں

سڈنی(نیوزڈیسک)بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے سب پابندی کا شکار سابق آسٹریلین کپتان اسٹیو اسمتھ کی پابندی کی مدت کا خاتمہ ہو گیا ہے جس کے ساتھ ہی وہ دوبارہ آسٹریلین ٹیم کی قیادت کے اہل ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 2018 کے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ... تفصیل

لاہور(نیوزڈیسک)ڈین جونز نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ کبھی اس عہدے کیلئے درخواست نہیں دوں گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز سے نے سوشل میڈیا پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ... تفصیل

جوہانسبرگ(نیوزڈیسک)جنوبی افریقی فاسٹ بولرڈیل اسٹین نے کہاہے کہ میں نے ہوٹل اور اسٹیڈیم تک محدود رہ کر بھی بہت لطف اٹھایا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیل اسٹین نے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کا اعزاز پایا۔انھوں نے انسٹاگرام لائیو چیٹ ... تفصیل