پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2019 میں پاکستان کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ قرض دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ،پرویز مشرف کےخلاف فیصلہ سنانےوالے جسٹس وقار سیٹھ کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کےلئے درخواست دائر
سپریم کورٹ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر ،بینچ 25 فروری کو سماعت کرے گا
وفاقی حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
صدر مملکت کاپشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
تازہ تر ین

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا وارم اپ مرحلہ 15فروری سے شروع ہوگا

کینبرا (نیوزڈیسک) ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل وارم مرحلہ 15 فروری سے شروع ہوگا، پاکستانی خواتین کی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 16 فروری کو بھارت کے خلاف کھیلے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ساتواں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 21 فروری سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا جس میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ مرحلہ 15 فروری سے شروع ہوگا جس میں مختلف ممالک کی ٹیموں کے درمیان دس میچز کھیلے جائینگے۔ پہلا میچ 15 فروری کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق16 فروری کو چار وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان، دوسرا میچ بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کے درمیان، تیسرا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جبکہ چوتھا میچ بھارت اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ وارم اپ مرحلے میں 18 فروری کو تین میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان، دوسرا میچ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جبکہ تیسرا میچ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 19 فروری کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ اور تھائی لینڈ کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ 20 فروری کو آخری وارم اپ میچ کھیلا جائے گا جس میں بنگلہ دیش اور پاکستان کی خواتین ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

مزید خبر یں

لاہور(نیوزڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ 2020 میں پہلی فتح حاصل کرلی، تیسرے روز کے دوسرے میچ میں ملتان سلطانز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں شاداب خان ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے دفاعی چمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کامران اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت 149 ... تفصیل

ولنگٹن (نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ولنگٹن ٹیسٹ کے دوسرے اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنا لئے اسے51 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ۔ ہفتہ کو ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت نے اپنی پہلی نامکمل ... تفصیل