اسلام آباداحتساب عدالت نے فریال تالپور کی بینک اکائونٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی
وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر افغان مہاجرین کیلئے ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ کرلیا
ایل پی جی کی قیمت میں 39روپے فی کلوگرام کمی،مارچ کیلئے 11.8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1067.39روپے مقرر
نواز شریف کی صحت کو کورونا سے شدید خطرہ، آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت
وفاقی کابینہ نے کورونا وبا کے باعث عوام کیلئے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دیدی
چیئرمین ، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمن انتقال کر گئے
کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1865ہوگئی ،25افراد جاں بحق …58صحت یاب ہوگئے
تازہ تر ین

پاکستان میں خود کو دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ محفوظ خیال کرتا ہوں، شین واٹسن

اسلام آباد (نیوزڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اور سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے کہا ہے کہ میں پاکستان میں خود کو دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ محفوظ خیال کرتا ہوں۔ایک انٹرویو میں سابق آل راﺅنڈر نے کہا کہ میرے لیے پاکستان کا دورہ ہمیشہ خوشگوار تجربہ رہا ہے، صرف کراچی اور دیگر شہروں میں ہی نہیں بیرون ملک بھی پاکستانی شائقین بڑا پیار دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے اسکول کا مسئلہ نہ ہوتا تو اس بار فیملی بھی ساتھ اتی، میرے گھر والے یہاں کی سیکیورٹی صورتحال سے مطمئن ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل ایک مشکل ٹورنامنٹ ہے جس میں تیز گیند بازی کا معیار بہترین ہے، ہر میچ میں ایک یا دو ایسے باولرز کا سامنا ضرور کرتا ہوں جو 150 کلومیٹر کی رفتار سے گیند بازی کرتے ہیں۔واٹسن نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلنے پر بہت خوش ہوں، تمام کھلاڑی ٹیم کی بہتری اور کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اعظم خان، نسیم شاہ اور محمد حسنین بہترین نوجوان کھلاڑی ہیں، اعظم میں میچ کے مطابق اننگز کھیلنے کی صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، بس اگلے میچز میں کوشش کروں گا کہ رن آﺅٹ نہ ہو سکوں۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے ہے میری رائے میں پاکستان سپر لیگ کے ملتوی شدہ میچز ہونے چاہئیں،پی ایس ایل کا معیار بڑا شاندار رہا ہے، پی ایس ایل فائیو بالروں کے لیے ٹف رہی ہے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپیہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی فائونڈیشن کے تحت وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے وزیر اعظم عمران خان کے قائم کردہ کورونا ریلیف فنڈ کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کپتان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ... تفصیل